LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
آزاد کشمیر انتخابات میں دھاندلی ہوئی، عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے: بلاول بھٹو ملکی معاشی اشاریوں میں بہتری، مگر مہنگائی بدستور بڑا چیلنج ہے: ایس اینڈ پی گلوبل رپورٹ قومی پیغام امن کمیٹی کا مقصد مذہبی ہم آہنگی، امن و اتحاد کا فروغ ہے: طاہر اشرفی پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء دنیا کے بڑے کنٹینر بردار جہازوں میں شامل ایم ایس سی مرجام کراچی پورٹ پہنچ گیا جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ریزروز بڑھانے کی ہدایت کویت کے وزیر خارجہ آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے نیتن یاہو امریکا پہنچ گئے، ٹرمپ سے ملاقات میں ایران جنگ پر تبادلہ خیال متوقع عمران خان رہائی فورس کیس: آئینی عدالت کا فریقین کو جواب جمع کرانے کیلئے مہلت پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال بہتر، پانی کا بہاؤ معمول پر آگیا آزاد کشمیر الیکشن: ن لیگ نے 8 نشستیں جیت کر میدان مار لیا، پیپلزپارٹی 4 پرکامیاب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان

8 فروری کو ملک گیر شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کے ساتھ یومِ سیاہ منانے کا اعلان

Web Desk

21 December 2025

تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے منعقدہ دو روزہ قومی مشاورتی کانفرنس کے اعلامیے میں صاف و شفاف انتخابات، آئین کی اصل روح کے مطابق عملدرآمد اور جمہوری نظام کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں غیر جانبدار نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، 8 فروری 2024 کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی آزادانہ تحقیقات اور ذمہ داروں کو سزا دینے پر زور دیا گیا۔

کانفرنس میں عدلیہ کی آزادی پر قدغن، آئینی ترامیم کے ذریعے ججز کے تبادلوں، سیاسی اسیران کی رہائی، میڈیا اور صحافت پر پابندیوں، پیکا قانون کے خاتمے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی گئی۔ معاشی صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے مہنگائی، بے روزگاری اور ظالمانہ ٹیکسوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا۔

اعلامیے میں سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن و امان، جبری گمشدگیوں، معدنی وسائل پر صوبائی حق، طلبہ یونینز کی بحالی اور افغانستان سے تعلقات کی بہتری پر بھی زور دیا گیا۔ لائحہ عمل کے تحت تحریک تحفظ آئین نے 8 فروری 2026 کو ملک گیر شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کے ساتھ یومِ سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔