LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

میانمار میں 2021ء کی فوجی بغاوت کے بعد پہلی بار عام انتخابات کا اعلان

Web Desk

28 December 2025

میانمار میں 2021ء کی فوجی بغاوت کے بعد پہلی مرتبہ عام انتخابات کا آغاز اتوار سے ہونے جا رہا ہے، جو تین مراحل میں منعقد کیے جائیں گے۔ فوجی حکام کے مطابق یہ انتخابات 202 ٹاؤنز میں ہوں گے اور انہیں ملک میں جمہوریت کی بحالی کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

میانمار کی فوج کا کہنا ہے کہ یہ انتخابی عمل سیاسی استحکام اور عوامی نمائندگی کی بحالی کے لیے ضروری ہے، تاہم ناقدین اور انسانی حقوق کے اداروں نے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ انتخابات نہ تو آزاد ہیں اور نہ ہی منصفانہ، بلکہ فوجی حکومت اپنی حکمرانی کو جمہوری رنگ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ خانہ جنگی، سکیورٹی خدشات اور باغی گروہوں کے کنٹرول کے باعث ملک کے کئی علاقوں میں ووٹنگ ممکن نہیں ہو سکے گی۔

حزبِ اختلاف اور انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ انتخابات کے باوجود اصل اقتدار فوجی سربراہ من آنگ ہلائن کے پاس ہی رہے گا، جبکہ فوج نواز جماعتوں کی کامیابی کے امکانات زیادہ ہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس انتخابی عمل کے نتیجے میں ملک میں سیاسی تنازع اور عدم استحکام مزید بڑھ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ میانمار کا تقریباً ایک تہائی حصہ اس وقت متنازع یا باغی گروہوں کے کنٹرول میں ہے، جبکہ انتخابات صرف ان علاقوں میں کرائے جا رہے ہیں جہاں فوج کا مکمل کنٹرول موجود ہے۔