مِس ورلڈ مقابلے میں پہلی بار پاکستان کی شرکت؛ نمائندگی انیقہ معراج کریں گی
Web Desk
17 July 2026
لاہور کے فلیٹیز ہوٹل میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں 24 سالہ انیقہ معراج کو ‘مس ورلڈ پاکستان 2026’ کا تاج پہنا دیا گیا ہے، جس کے بعد وہ تاریخ میں پہلی بار مس ورلڈ کے عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل کریں گی۔ تقریب کے دوران 2022 کی مس پاکستان یونیورسل ڈاکٹر شفق اختر اور مسٹر پاکستان ورلڈ عطا اللہ گجر نے انہیں یہ تاج پہنایا۔ انیقہ معراج 9 اگست سے 5 ستمبر تک ویتنام میں ہونے والے مس ورلڈ کے 75ویں سالانہ ایڈیشن میں شرکت کریں گی۔ بزنس اور اکنامکس میں گریجویٹ اور آڈٹنگ کی طالبہ انیقہ معراج نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں پبلک اکاؤنٹنٹ بننے کے ساتھ ساتھ بچوں کے حقوق اور لڑکیوں کی تعلیم کے لیے آواز اٹھانا چاہتی ہیں۔ واضح رہے کہ انیقہ اس سے قبل بھی مس ارتھ اور مس گلوبل سمیت کئی بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کا نام روشن کر چکی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کا افغان طالبان کو ڈی مارش، فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج
27 September 2026
ماسکو میں عالمی مذہبی اجتماع، حسین محی الدین قادری پاکستان کی نمائندگی کریں گے
27 September 2026
بانی پی ٹی آئی کا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی پر مکمل اعتماد ہے، انہیں ہٹانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں: بیرسٹر گوہر
27 September 2026
حکمرانوں کے ناجائز معاہدوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا: حافظ نعیم الرحمان
27 September 2026
مبینہ زیادتی کیس: غیر ملکی خاتون بیان ریکارڈ کرانے کیلئے پیر کو عدالت طلب
27 September 2026
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان باقاعدہ مذاکرات کل سے شروع ہوں گے، معاشی کارکردگی اور اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی
27 September 2026
نورستان جھڑپ، پاکستان نے افغان طالبان کے الزامات مسترد کر دیے: وزراتِ اطلاعات
27 September 2026
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 96 گھنٹوں میں 71 سے زائد دہشتگرد ہلاک
27 September 2026