اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن, 4 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
Web Desk
2 July 2026
اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک گیر مہم کے دوران مختلف شہروں میں 7 کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 4 کروڑ 4 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کر لی ہے، جبکہ 5 اسمگلروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق، ان کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 316.724 کلوگرام منشیات قبضے میں لی گئی ہے۔ تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
سیالکوٹ ایئرپورٹ پر سعودی عرب جانے والے ایک مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران 7 احراموں میں جذب کی گئی 12.160 کلوگرام آئس (Ice) برآمد کی گئی۔ اسی طرح، فیصل آباد کے ایک کوریئر آفس میں سعودی عرب بھیجے جانے والے پارسل سے کپڑوں میں جذب کی گئی 6.560 کلوگرام آئس برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ لاہور کے سرحدی علاقے واہگہ گاؤں میں ایک لاوارث ڈرون کی تلاشی لی گئی، جس سے 554 گرام اعلیٰ معیار کی ہیروئن برآمد ہوئی۔ تونسہ ٹول پلازہ کے قریب ایک مسافر بس سے 24 کلوگرام چرس برآمد کر کے ایک ملزم کو دھر لیا گیا، جبکہ سکھر کے شکار پور روڈ پر موٹر سائیکل سوار ملزم سے 10 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ پشاور رنگ روڈ پر ایک سی این جی اسٹیشن کے قریب گاڑی سے 3.450 کلوگرام آئس برآمد کر کے ایک اور اسمگلر کو گرفتار کیا گیا۔ دالبدین کے قریب ایک کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں یعنی 260 کلوگرام چرس برآمد کر کے اسمگلنگ کی بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
پی سی بی کا بڑا اقدام؛ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں دنیا کی جدید ترین ‘ٹرو مین 3’ بولنگ مشین نصب
6 July 2026
عمران خان کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا
5 July 2026
کوئی بھی ادارہ قانون کے عطا کردہ اختیارات سے تجاوز نہیں کرسکتا، وفاقی ٹیکس محتسب
5 July 2026
شہر قائد میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 2 نوجوان زخمی
5 July 2026
شاہراہ قراقرم ایک بار پھر بند ہوگئی
5 July 2026
رہنما اے این پی کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
5 July 2026
’لاہور میں غیر ملکی خواتین سے متعلق کیس میں ملوث کسی بھی شخص کو معافی نہیں ملے گی‘
5 July 2026
اعزازی ڈپٹی کمشنر بننے والی تھیلیسیمیا کی مریضہ منیبہ مقصود انتقال کر گئیں
5 July 2026