اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزمان گرفتار
Web Desk
20 December 2025
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 7 کارروائیاں انجام دیں، جن کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ کارروائیوں میں مجموعی طور پر 40 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 1467.455 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی۔
جام شورو میں یونیورسٹی کے قریب ایک ملزم کے قبضے سے 4 کلو گرام چرس برآمد ہوئی، جبکہ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو شیڈ میں برطانیہ جانے والے پارسل سے 3 لیڈیز بیگز میں چھپائی گئی 35 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔
جی پی او لاہور میں آسٹریلیا جانے والے پارسل سے کپڑوں میں جذب 1.300 کلو گرام آئس برآمد ہوئی۔ لاہور میں ایک شاپنگ مال کی بیسمنٹ میں گاڑی سے 120 گرام کوکین برآمد کی گئی، جہاں سے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
خلیل آباد، ڈسٹرکٹ کیچ کے قریب گاڑی سے 99 کلو گرام آئس، 73 کلو گرام چرس اور 50 کلو گرام افیون برآمد ہوئی جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ قلعہ عبداللہ، پیر علیزئی کے قریب 1000 کلو گرام چرس اور ہزار گنجی، ڈسٹرکٹ کوئٹہ میں 240 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق تمام کارروائیوں کے مقدمات انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا اگلا دور آج ہوگا، حتمی فیصلے متوقع
3 October 2026
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
3 October 2026
آن لائن گیمز کے منفی اثرات، برطانیہ پلٹ نوجوان نے لاہور میں بینک لوٹ لیا
3 October 2026
سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثیوں کا داغا گیا میزائل سکول سے ٹکرا گیا
3 October 2026
آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے کے راستے پر گامزن آئل ٹینکر پر میزائل حملہ
3 October 2026
پاکستان کا غزہ میں عالمی قانون کی پاسداری یقینی بنانے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کا اعادہ
3 October 2026
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
3 October 2026
اسلام آباد میں کسی کو بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سپیکر پنجاب اسمبلی
3 October 2026