امریکی ناظم الامور نے پاکستانی طلبا کو خوشخبری سنا دی
Web Desk
17 December 2025
امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے پاکستانی طلبا کو خوشخبری سنا دی۔
امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ہم نیوز کے پروگرام صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فل برائٹ اسکالر شپ پروگرام موجود ہے، فل برائٹ اسکالرشپ عوام سے عوام کے تعلقات پرمبنی ہے۔
امریکی ناظم الامور نے کہا کہ پروگرامز کے تحت اسکالرز ایک دوسرے کی ثقافت کو سمجھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستانی طلباکیلئے امریکی اسکالرشپس پروگرامز اہم ہیں، پاکستانی طلبا امریکا میں تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔امریکی ناظم الامور کا کہنا ہے کہ پاکستانی طلبا کی تعلیمی میدان میں معاونت کر رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے پاکستانی طلبا کیلئے اسکالرشپس پروگرام شروع کیے ہیں۔امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا کہ پاکستانی کلچرمیرے دل کے بہت قریب ہے، پاکستان کے شمالی علاقہ جات بہت حسین ہیں، میں ہنزہ فیری میڈوز سمیت خوبصورت مقامات کا دورہ کرنا چاہتی ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ثقافت سے متاثر ہوں، پاکستان کو اپنا گھرسمجھتی ہوں، ہنزہ سمیت شمالی علاقوں کا دورہ کرنے کی خواہاں ہوں، پاکستانی نوجوان نسل میں پوٹینشل موجود ہے۔امریکی ناظم الامور نے کہا کہ پاکستان کے سرحدی علاقوں میں تعلیم کے فروغ کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں، خیبرپختونخوا میں تعلیم کے فروغ کیلئے منصوبے پر کام جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
حکومت نے عوام پر معاشی دہشت گردی مسلط کر رکھی ہے: حافظ نعیم الرحمان
11 October 2026
خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں، 18 افسران تبدیل
11 October 2026
سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں، گرفتار نہیں کیا گیا: عطا تارڑ
11 October 2026
ریاض ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر میزائل حملہ، آگ بھڑک اٹھی
11 October 2026
کے پی کو مزید تجربہ گاہ بنانا بند کیا جائے، گورنر راج کا نفاذ جمہوری عمل پر ضرب ہے: اسد قیصر
11 October 2026
مچھ میں ٹرک اور وین میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی
11 October 2026
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
11 October 2026
میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران
11 October 2026