LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

امریکا نے عالمی قوانین کو پامال کرتے ہوئے وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ کو اغواء کیا،حافظ نعیم الرحمان

Web Desk

4 January 2026

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امریکا نے عالمی قوانین کو پامال کرتے ہوئے وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ کو اغواء کیا، جو کھلی جارحیت اور بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب امریکا کی جارحانہ پالیسی زیادہ دیر نہیں چل سکے گی اور خود امریکا میں بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ردعمل اور مزاحمت کی لہر شروع ہو چکی ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان کی جانب سے اس اہم عالمی معاملے پر کوئی واضح مؤقف سامنے نہیں آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل جنگ بندی کے باوجود مسلسل خلاف ورزیاں کر رہا ہے، جبکہ امریکا اس کی بھرپور پشت پناہی کر رہا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ فلسطین میں ہونے والے قتل عام میں امریکا براہ راست ملوث ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے خبردار کیا کہ پاکستان کی حکومت کو یہ بات سمجھنی چاہیے کہ امریکی ایجنڈا پورا کرنے میں ملک کے لیے کوئی خیر نہیں۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ پاکستان کو غزہ میں اپنی فوج نہیں بھیجنی چاہیے، کیونکہ ایسی صورت میں پاکستانی فوج کو حماس کے ساتھ الجھایا جا سکتا ہے، جو امریکا کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔ ان کے مطابق امریکا کا اصل مقصد حماس کو ختم کرنا ہے، جس میں پاکستان کو استعمال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت غزہ سے متعلق پالیسی پر عوام کو اعتماد میں لے۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اس وقت غزہ میں صورتحال نہایت سنگین ہے، موسم خراب ہے اور اسرائیل امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔

ملکی سیاست پر بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ چاروں صوبوں میں گورننس کا شدید بحران ہے۔ کراچی کا پنجاب سے موازنہ نہ کیا جائے بلکہ پنجاب میں ملنے والے وسائل کے تناسب سے وہاں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ سندھ کی صورتحال بدترین ہے، تاہم پنجاب میں بھی دودھ اور شہد کی نہریں نہیں بہہ رہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ سندھ حکومت کراچی کے تین ہزار چار سو ارب روپے ہڑپ کر چکی ہے، جبکہ کے-فور منصوبہ نعمت اللہ خان کے دور کے آخری دنوں میں شروع ہوا تھا، لیکن 21 سال گزرنے کے باوجود آج تک مکمل نہیں ہو سکا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کا رشتہ مفادات پر مبنی ہے، جب ان پر مشکل وقت آتا ہے تو دونوں جماعتیں مصنوعی لڑائی شروع کر دیتی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کراچی میں پیپلز پارٹی کو فارم 47 کے ذریعے مسلط کیا گیا، جبکہ پیپلز پارٹی ایک کراچی دشمن جماعت ہے جسے شہر کے عوام ووٹ نہیں دیتے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کے وقت پیپلز پارٹی حکومت کا ساتھ دیتی ہے، لیکن جب عوامی مسائل کی بات آتی ہے تو الزام تراشی شروع ہو جاتی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی منی پاکستان ہے، مگر پیپلز پارٹی دانستہ طور پر کراچی سے دشمنی کر رہی ہے۔

بلدیاتی نظام پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں پانچ مرتبہ بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے گئے، بلوچستان میں بھی یہی صورتحال رہی، جبکہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت نے اختیارات نچلی سطح سے اٹھا کر بیوروکریسی کو منتقل کر دیے۔

انہوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی اس وقت اسلام آباد میں احتجاج کر رہی ہے اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں نظام کو بدلنے کی اشد ضرورت ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ ملک میں متناسب نمائندگی (Proportional Representation) کی بنیاد پر شفاف انتخابات کرائے جائیں تاکہ حقیقی جمہوریت قائم ہو سکے۔