LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
شنگھائی تعاون تنظیم کا کوآرڈینیشن اجلاس، بھارتی وفد کی اسلام آباد آمد پی ٹی آئی کالعدم ٹی ٹی پی کی بی ٹیم، مالی معاونت میں ملوث ہے: وفاقی وزرا ٹانک: پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید نیتن یاہو اچانک ابوظہبی پہنچ گئے، اماراتی صدر سے ملاقات کی: برطانوی میڈیا خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے تمام قانونی تقاضے پورے، کچھ بھی ہوسکتا ہے: امیر مقام میر رضا علی قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کی مدت ختم، کارروائی 2 اکتوبر تک ملتوی اسلام آباد ہائیکورٹ: پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث اٹک پل اور راستوں کی بندش کے خلاف کیس امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہوگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد اضافہ آبنائے ہرمز میں امریکی زیرِ آب ڈرون پکڑنے کا ایرانی دعویٰ، واشنگٹن نے مسترد کردیا خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے آپشن پر بیک ڈور کام چل رہا ہے،طارق فضل چوہدری پاک بحریہ کی نئی شامل کی گئی آبدوز کی پہلی لائیو ویپن فائرنگ کامیابی سے مکمل عازمینِ حج کی سہولت کے لیے پاک حج ایپ میں متعدد نئے فیچرز متعارف پاکستان نے افغانستان میں اندرونی جھڑپوں سے متعلق الزامات مسترد کردیے یونانی دارالحکومت ایتھنز میں دھماکا،4 امریکیوں سمیت 6 افراد ہلاک

خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے تمام قانونی تقاضے پورے، کچھ بھی ہوسکتا ہے: امیر مقام

Web Desk

28 September 2026

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے پشاور میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے غیر قانونی اقدامات کے باعث صوبے میں گورنر راج لگانے کے تمام قانونی تقاضے پورے ہو چکے ہیں۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی ایک نفیس انسان ہیں، تاہم موجودہ سیاسی حالات کے پیش نظر کسی بھی وقت کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

امیر مقام کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام ایک عرصے سے دہشت گردی کا عذاب جھیل رہے ہیں اور پوری قوم جانتی ہے کہ کے پی کے غیور عوام اس جنگ میں کتنی بڑی قربانیاں دے رہے ہیں، لیکن نام نہاد تبدیلی سرکار نے صرف وزرائے اعلیٰ بدلنے کے علاوہ عوام کی قسمت بدلنے کے لیے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مسلسل 13 سال تک صوبے پر حکومت کی، لیکن عوام کو وہ ترقی اور بنیادی سہولیات نہیں مل سکیں جن کا وعدہ کیا گیا تھا۔ موجودہ وزیراعلیٰ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا کوئی تجربہ نہیں ہے، اور انہیں صرف دو ہی ٹاسک دیے گئے ہیں؛ پہلا یہ کہ جتنا لوٹ سکتے ہو لوٹو، اور دوسرا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے تگ و دو کرو۔

وفاقی وزیر نے الزام عائد کیا کہ صوبائی حکومت کی ناقص کارکردگی اور طرزِ حکومت سے اب ایسا محسوس ہونے لگا ہے جیسے صوبائی حکومت کے عناصر دہشت گردوں کے ساتھ مل گئے ہوں، اور آج پورے صوبے میں دہشت گردوں کا راج قائم ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی پی اور چیف سیکرٹری کو اپنے ماتحت کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ تھانوں کی بولیاں لگائی جا سکیں، لیکن اس قسم کے غیر آئینی اقدامات سے پولیس فورس کا مورال شدید متاثر ہوگا۔

امیر مقام نے مزید کہا کہ راستوں کی بندش اور لانگ مارچ کے نام پر صوبے اور اسلام آباد کے عوام کو شدید مشکلات میں دھکیلا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے پہلے 27 ستمبر کو نکلنے کا اعلان کیا تھا، لیکن جب رپورٹ ملی کہ کوئی عوام ساتھ نہیں نکلے گی تو لانگ مارچ کو 4 اکتوبر تک ملتوی کر دیا گیا۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ سہیل آفریدی کا بطور وزیراعلیٰ آگے چلنا اب ناممکن ہے، وہ نہ تو پارٹی کے اندر ٹک سکیں گے اور نہ ہی باہر، اور وزارت اعلیٰ سے فارغ ہونے کے بعد وہ لوٹ مار کے الزامات کے تحت جیل کے اندر ہوں گے۔

ایک سوال کے جواب میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے تو اپوزیشن میں رہتے ہوئے بھی ہمیشہ مذاکرات کی بات کی تھی، لیکن کسی ایک قیدی کے ذاتی ایجنڈے اور مجرمانہ پس منظر پر مذاکرات نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دیگر قومی ایشوز پر بات چیت کے لیے دروازے کھلے ہیں، مگر قانون سے بالاتر ہو کر کسی کو این آر او نہیں دیا جائے گا۔