مبینہ ریاست مخالف مواد کیس: یوٹیوبر سہراب برکت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
Web Desk
17 December 2025
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سوشل میڈیا پر مبینہ ریاست مخالف مواد شیئر کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ یوٹیوبر سہراب برکت کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے کیس کی سماعت کے دوران این سی سی آئی اے کی جانب سے سہراب برکت کے مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔ عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔
سماعت کے دوران جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے ریمارکس دیے کہ “میں ان کو جوڈیشل کر رہا ہوں”۔
این سی سی آئی اے کے مطابق سہراب برکت کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ ریاست مخالف مواد شیئر کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر رکھا ہے، جبکہ کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
متعلقہ عنوانات
لاہور ہائیکورٹ نے مشکوک شہریت کے مقدمات میں سول عدالتوں کا دائرہ اختیار ختم کر دیا
27 July 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کی انسپکشن ٹیموں کو سکولوں کے دورے کرنے کی ہدایت
27 July 2026
پاکستان پیپلز پارٹی نے رانا ثنااللہ کے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا
27 July 2026
مون سون بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی کی صورتحال برقرار
27 July 2026
بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد، کسی بھی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ
27 July 2026
کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں چوکنڈی کے قریب کھڑی بسوں میں آگ لگ گئی
27 July 2026
آزاد کشمیر الیکشن: کوٹلی میں 2 پریزائیڈنگ افسران معطل، گرفتار کر لیا گیا
27 July 2026
رانا ثنا اللہ نے ایل اے 10 کوٹلی میں انتخاب روکنے کا مطالبہ کر دیا
27 July 2026