علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد کی شاہد خاقان عباسی سے ملاقات، اے پی سی میں شرکت کی دعوت
Web Desk
2 October 2026
اسلام آباد میں قائد حزبِ اختلاف سینیٹ اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں ‘تحریک تحفظ آئین پاکستان’ کے ایک وفد نے سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد میں تحریک کے وائس چیئرمین و سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر اور ترجمان اخونزادہ حسین احمد یوسفزئی بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، جمہوریت کے فروغ، آئین کی بالادستی اور قومی معاملات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، جبکہ وفد نے شاہد خاقان عباسی کو تحریک کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس (APC) میں شرکت کی باضابطہ دعوت بھی دی۔ رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک میں سیاسی استحکام اور جمہوری روایات کی پختگی کے لیے تمام سیاسی قوتوں کے درمیان باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
جماعت اسلامی نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان کردیا
2 October 2026
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت حکومت اور اپوزیشن ارکان کا اہم جرگہ، سیاسی کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات جاری
2 October 2026
پیٹرول سبسڈی اور گیس کمپنیوں کے واجبات پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ڈیڈلاک برقرار
2 October 2026
مدینہ منورہ پر حملہ عالم اسلام کے دل اور عقیدے پر حملہ ہے، مسلم حکمران مصلحتیں بالائے طاق رکھ کر مضبوط اتحاد قائم کریں: مولانا فضل الرحمان
2 October 2026
کرک میں گیس کنکشن کرتے ہوئے دھماکہ، مکان کا ایک حصہ منہدم، 4 افراد جاں بحق
2 October 2026
پشاور ہائیکورٹ کی سہیل آفریدی کے وکلاء کو آخری وارننگ
2 October 2026
پاکستان کی مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی حملے کی مذمت، سعودیہ سے اظہارِ یکجہتی
2 October 2026
طلبہ وفد کا واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ، سفارتی کردار میں اظہار دلچسپی
2 October 2026