LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کراچی: کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی سعودی عرب نے پاکستان کا 3 ارب ڈالر سے زائد قرض رول اوور کر دیا اگر مجھےبیرون ملک گرفتارکیا گیا تو میرے لیے ‘خصوصی دستے’ تیار ہیں، نیتن یاہوکا دعویٰ کشمیر کےحالات کا حل پیپلزپارٹی کے پاس موجود ہے: بلاول بھٹو زرداری شہید اہلکاروں نے جانیں قربان کرکے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا: محسن نقوی اٹک سے 5 کروڑ تاوان کیلئے اغوا کی جانے والی لڑکی ہری پور سے بازیاب پاکستان کا کویت کی جانب سے 2023 کے دفاعی تعاون کے معاہدے کی توثیق کا خیرمقدم ایران نے دشمن کیخلاف مزاحمت کی نئی مثال قائم کی: مسعود پزشکیان ہنگو میں چیک پوسٹ پر حملہ:8 دہشتگرد جہنم واصل، ڈی ایس پی سمیت 7 اہلکار شہید پٹرول 75 پیسے فی لٹر سستا، ڈیزل 2 روپے 24 پیسے مہنگا ہوگیا پاکستان اور مصر کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ، فلسطینیوں کی حمایت پر اتفاق ٹرمپ انتظامیہ کی ایران پر نئی پابندیاں، 8 تیل بردار جہاز اور 10 ادارے نشانے پر کویتی وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد: فیلڈ مارشل سے ملاقات، دفاعی تعاون پر اتفاق ن لیگ خیراتی مینڈیٹ کی حکومت ہے، کشمیر میں ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے: شرجیل انعام میمن کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ بند کی جائے: 27 جولائی کے الیکشن فراڈ تھے، بیرسٹر گوہر

آئین اور جمہوریت کو بچانے کے لیے سب کو ایک ہونا ہوگا: ناہید خان

Web Desk

26 December 2025

محترمہ بینظیر بھٹو کی دیرینہ ساتھی ناہید خان نے گڑھی خدا بخش میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی ہے اور اس موقع پر پورے پاکستان سے کارکنان بڑی تعداد میں لاڑکانہ پہنچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک کے بچوں کو تعلیم میسر نہیں اور سیاست عوام سے دور ہوتی جا رہی ہے۔

ناہید خان کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے سیاست کو خاندانوں سے نکال کر عوام تک پہنچایا اور 1973 کا آئین ہی ملک کو متحد رکھ سکتا ہے، مگر آج اس آئین کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوج کا کام ملک کا دفاع ہے، سیاست نہیں، اور اداروں کو متنازع بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں گالی گلوچ اور دھمکیوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، ججوں کو آزاد ہو کر فیصلے کرنے چاہئیں اور سزا جرم ثابت ہونے کے بعد ہی دی جانی چاہیے۔ ناہید خان نے زور دیا کہ عوام طاقت کا سرچشمہ ہیں، آئین کو بچانے کے لیے سب کو متحد ہونا ہوگا اور شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کے خواب کو پورا کرنے دینا چاہیے۔