خیبر پختونخوا میں ایک سیاسی جماعت کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے: علی محمد خان
Web Desk
13 October 2026
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ایک بڑی اور مقبول سیاسی جماعت کو زبردستی دیوار سے لگایا جا رہا ہے اور عوامی مینڈیٹ سے قائم ہونے والی حکومت کو ختم کر کے آئینی جمہوری اقدار کو پامال کیا گیا ہے۔
کرنٹ افیئرز کے پروگرام “دنیا مہربخاری کے ساتھ” میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے تشویشناک انکشاف کیا کہ موصولہ اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اس وقت پولیس کی حفاظتی تحویل میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سہیل آفریدی اس وقت کہاں اور کس جگہ موجود ہیں، اس بارے میں پارٹی کو کوئی علم نہیں اور نہ ہی ان کی سلامتی و خیریت سے متعلق کوئی مصدقہ اطلاع موصول ہوئی ہے۔ علی محمد خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے، جبکہ پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کے بارے میں بھی پارٹی کو ان کے ٹھکانے کی کوئی خبر نہیں ہے۔
سیاسی مذاکرات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی اور متعلقہ فریقین کے درمیان بات چیت 90 سے 95 فیصد کامیابی کے قریب پہنچ چکی تھی۔ انہوں نے تاکید کی کہ ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کے لیے سیاسی اختلافات اور تنازعات کو باہمی گفت و شنید کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایک دوسرے کو گرانے کی سیاست چھوڑ کر تمام سیاسی قوتوں کو مل بیٹھنا ہوگا تاکہ پائیدار سیاسی استحکام حاصل کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
وفاقی آئینی عدالت: بشریٰ بی بی سزا معطلی کیس کی سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ
14 October 2026
ایران پر زمینی حملہ امریکی فوج کیلئے تباہ کن ثابت ہوگا: مشیر اعلیٰ کمانڈر انچیف پاسداران انقلاب
14 October 2026
پاکستان کو اکتوبر میں پہلا ایل این جی کارگو موصول، سردیوں میں گیس بحران کا خدشہ
14 October 2026
کوئٹہ کے بلوچ ٹریننگ ونگ میں بیسک ملٹری ٹریننگ 22 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
14 October 2026
ایگزیوس کا ایران کیخلاف فوجی آپریشن پر ٹرمپ اور نیتن یاہو میں بات چیت کا دعویٰ
14 October 2026
وزیراعظم سے مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکرٹری جنرل کی ملاقات، علاقائی سلامتی پر گفتگو
14 October 2026
سعودیہ کا ریاض اور جنوبی علاقے میں 3 میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
14 October 2026
ملک بھر میں ہندو برادری کا مذہبی تہوار نوراتری جوش و خروش سے جاری
14 October 2026