علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو
Web Desk
25 August 2026
لاہور: مشیر وزیراعلیٰ پنجاب علی ڈار سے امریکی قونصل جنرل اسٹیٹسن سینڈرز (Stetson Sanders) نے ملاقات کی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے آئندہ دورۂ امریکہ اور پنجاب و امریکہ کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے علی ڈار نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا دورۂ امریکہ پنجاب اور امریکہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت (AI) اور معاشی شراکت داری کے نئے باب کھولے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کو خطے میں مصنوعی ذہانت کا ایک عالمی مرکز بنانا وزیراعلیٰ کے وژن کا بنیادی حصہ ہے۔
علی ڈار نے بتایا کہ ‘دی آفس آف اے آئی پنجاب’ امریکہ کے ساتھ تعلیمی و تکنیکی نالج ایکسچینج، ٹیکنالوجی پارٹنرشپس اور ارٹیفیشل انٹیلیجنس کے میدان میں عملی پیش رفت کے لیے متحرک ہے۔ امریکہ کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی اور سرمایہ کاری سے صوبے کے اے آئی ایکو سسٹم اور معاشی ترقی پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
امریکی قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ کے امریکی دورے اور دونوں خطوں کے درمیان ٹیکنالوجی و معاشی شعبوں میں باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں کا خیرمقدم کیا۔
متعلقہ عنوانات
کے پی کا بُرا حال، پی ٹی آئی عمران خان کے بیانیہ میں مصروف ہے: علی شاہ باچا
8 October 2026
لانگ مارچ کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال، سہیل آفریدی سے جواب طلب
8 October 2026
منشیات و اسلحہ برآمدگی کیس، عدالت کا انمول عرف پنکی کو پیش کرنے کا حکم
8 October 2026
پاک فوج کا اہم اقدام، استور سے سکردو تک 66 کلومیٹر روڈ ٹریک مکمل
8 October 2026
چھوٹی و درمیانی صنعتوں کیلئے طویل المدتی قرض کی شرح سالانہ 2 فیصد کرنے کا مطالبہ
8 October 2026
انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ: پاکستان کی جیلوں میں گنجائش سے 160 فیصد زائد قیدی، 75 فیصد زیرِ سماعت
8 October 2026
وزیرِخارجہ سے بحرینی ہم منصب کی ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
8 October 2026
پاکستان، برطانیہ کا آئندہ ٹریڈ ڈائیلاگ میں عملی نتائج کے حصول پر اتفاق
8 October 2026