بانی پی ٹی آئی کا حکم ملا تو دوبارہ وزیراعلیٰ بن سکتا ہوں: علی امین گنڈاپور
Web Desk
28 September 2026
خیبرپختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے پارٹی کی کوئی خاص اور حتمی تیاری نہیں تھی، اور بار بار لانگ مارچ کی تاریخیں تبدیل کیے جانے کی وجہ سے مجموعی طور پر پارٹی کمزور ہوئی ہے۔
علی امین گنڈاپور نے سیاسی حکمت عملی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جب تک وفاقی حکومت پر بھرپور سیاسی دباؤ نہیں بڑھے گا وہ ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کرے گی۔ حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے یا نہ کرنے کا معاملہ براہِ راست پارٹی کے فیصلہ سازوں کا کام ہے۔ صوبے کی اندرونی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیراعلیٰ کی رٹ مؤثر نہ ہونے کی وجہ سے صوبے میں وزراء، اراکینِ اسمبلی اور کارکنان کو اٹھایا جا رہا ہے۔
وزارتِ اعلیٰ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے وزارتِ اعلیٰ چھوڑی تھی تو وہ بانی پی ٹی آئی کے حکم پر چھوڑی تھی، اور اگر اب بانی پی ٹی آئی کا دوبارہ حکم ملا تو وہ ایک بار پھر وزیراعلیٰ کا منصب سنبھال سکتے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ تمام تر رکاوٹوں، حکومتی ہتھکنڈوں اور سخت مزاحمت کے باوجود وہ احتجاج کے دوران تین مرتبہ اسلام آباد پہنچنے میں کامیاب رہے تھے۔ موجودہ سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے انکشاف کیا کہ ان کی موجودہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے انتہائی خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی ہے؛ انہوں نے کہا کہ “ہم ایک ہی پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں، پختون ہیں اور روایت کے مطابق گھر آنے والے مہمان کی مکمل قدر کرنا جانتے ہیں۔”
متعلقہ عنوانات
امریکا کا آبنائے ہرمز پر ایران کے مکمل کنٹرول کا دعویٰ مسترد
28 September 2026
پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کے چوتھے جائزے پر مذاکرات جاری
28 September 2026
کابینہ کمیٹی اجلاس: قانون سازی کیلئے وزارتوں کو ترامیم اور سفارشات بھجوانے کی ہدایت
28 September 2026
ایرانی فوج کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ
28 September 2026
امریکی افغانستان جنگ کمیشن کے وفد کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
28 September 2026
ثالث ملکوں کے نمائندوں کے امریکا، ایران سے الگ الگ مذاکرات متوقع
28 September 2026
بانی پی ٹی آئی سے منگل کو وکلا کی ملاقات کا دن، 6 نام جیل حکام کو ارسال
28 September 2026
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
28 September 2026