LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

آڈیو لیک کیس: علی امین گنڈا پور کا عدالت میں سرنڈر؛ فرد جرم عائد، اشتہاری کی کارروائی اور وارنٹ گرفتاری منسوخ

Web Desk

21 February 2026

اسلام آباد: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے تھانہ گولڑہ میں درج آڈیو لیک کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش ہوئے اور سرنڈر کر دیا۔ ان کے وکیل راجہ ظہور الحسن ایڈوکیٹ نے استدعا کی کہ ملزم کی عدالت میں پیشی کے بعد عدالت کے پاس وارنٹ منسوخ کرنے کا اختیار ہے، جس پر عدالت نے ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔

سماعت کے دوران عدالت نے علی امین گنڈا پور پر فرد جرم عائد کی، تاہم انہوں نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ “میں تو فون کال پر صرف لائسنس کا پوچھ رہا تھا، چھاپوں کے دوران میرا موبائل بھی لے جایا گیا ہے۔” انہوں نے سابقہ عدم پیشی کی وجہ سیکیورٹی صورتحال اور راستوں کی بندش کو قرار دیا۔

جج نصر من اللہ بلوچ نے ریمارکس دیے کہ صرف پراسیکوشن کے کہنے پر سزا نہیں ہو سکتی، آپ کیس میں پیش ہوں تاکہ کارروائی آگے بڑھ سکے۔ عدالت نے علی امین گنڈا پور کو آئندہ پیشیوں پر احتیاط برتنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اگر راستے بند ہوں تو حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جائے۔ عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 6 اپریل تک ملتوی کر دی۔