عمران خان کی بیٹوں سے 20منٹ بات ہوئی، اب علاج کے منتظرہیں،علیمہ خان
Web Desk
14 February 2026
تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نےتصدیق کی ہے کہ عمران خان کی ان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے بات ہوئی ہے اور وہ اب عمران خان کا فوری علاج شروع کیے جانے کی منتظر ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں علیمہ خان نے لکھ کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے کی ہدایت کی تھی۔عمران خان تقریبا 20 منٹ تک بیٹوں سے بات کر سکے۔ان کے بیٹوں نے بتایا کہ وہ اتنے عرصے بعد ان کی آوازیں سن کر بے حد خوش ہوئے۔
علیمہ خان نے لکھاکہ ہم اب عمران خان کے فوری طبی علاج کے منتظر ہیں، جو اسلام آباد میں شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں ان کے ذاتی ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہو،جوان کی بینائی بحال کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔بانی پی ٹی آئی کی بہن کاکہناتھاکہ بروقت علاج فراہم کرنے میں جان بوجھ کر تاخیر نے بینائی کو نقصان پہنچایا ہے۔ ہم مزید تاخیر برداشت نہیں کر سکتے اور نہ ہی کریں گے۔
واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کی جانب سے دائیں آنکھ میں صرف 15 فیصد بینائی رہ جانے کی شکایت کے بعد سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو حکم دیاتھاکہ وہ ماہر ڈاکٹروں کی موجودگی میں 16 فروری سے پہلے عمران خان کی آنکھ کا معائنہ کروائیں۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026