LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
افغانستان سے ملکر دہشتگرد حملہ آور ہوتے ہیں، خاتمے تک جنگ جاری رہے گی: شہباز شریف نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر شریک بھارت سندھ طاس معاہدہ بحال کرے، پانی کو بطور ہتھیار بنانا قوانین کی خلاف ورزی ہے: اسحاق ڈار ظہران ممدانی کا ارجنٹینا و مصر کے میچ میں متنازع فیصلوں پر ردِعمل ستھرا پنجاب پراجیکٹ: مالی بد عنوانی اور ورکرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی متعدد شکایات لاہور اور کراچی میں امریکی قونصل خانے بحال، ویزا سروسز کا آغاز یورپی یونین پاکستان کا مضبوط تجارتی شراکت دار ہے: اسحاق ڈار بہتر کارکردگی سے میری ٹائم سیکٹر میں پاکستان کا درجہ 30 فیصد بلند ہوا: افتخار احمد راؤ وزیراعظم سے کروشین وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق حکومتِ پنجاب اور امریکن قونصلیٹ لاہور کا کلچر کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اہم اجلاس، اقتصادی سفارت کاری اور فعال خارجہ پالیسی کو وقت کی ضرورت قرار دے دیا ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ: مالی سال 26ء میں سمندر پار پاکستانیوں نے 41.6 ارب ڈالر وطن بھیج دیے حکومت کا رواں مالی سال سے ہائبرڈ سکوک بانڈز کے اجرا کا فیصلہ محکمہ ایکسائز کا 25 ارب 43 کروڑ روپے کا ریکارڈ ریونیو جمع آبنائے ہرمز صرف ایرانی انتظامات کے تحت ہی کھلے گی: باقر قالیباف

صادق آباد احتجاج کیس: علیمہ خان کے صفائی کے گواہ کا بیان ریکارڈ

Web Desk

9 July 2026

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے تھانہ صادق آباد احتجاج کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے خلاف مقدمے کی سماعت کل جمعہ 10 جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔ سماعت کے دوران انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان کی جانب سے ڈیفنس گواہ کا بیان ریکارڈ کرنے کی درخواست منظور کر لی، جس کے بعد ان کے صفائی کے گواہ فتح اللہ ایڈووکیٹ کا بیان عدالت میں ریکارڈ کر لیا گیا۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ سرکاری وکیل کل جمعہ کو ڈیفنس گواہ پر جرح مکمل کریں گے۔ اس اہم کیس میں کل ہی علیمہ خان کے خلاف ٹرائل مکمل ہونے کا قوی امکان ہے، جس کے پیشِ نظر عدالت نے علیمہ خان سمیت تمام 11 ملزمان کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔