عمران خان نے پیغام دیاکہ انہیں نظرنہیں آرہا، سمجھ آگئی کیا چھپایاجارہاہے، علیمہ خان
Web Desk
24 February 2026
پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہاہے کہ عمران خان سے کسی کی بھی ملاقات نہ ہوسکی، بشریٰ بی بی کی بھابھی ان سے ملاقات کرکے آئی ہیں، عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ انہیں نظر نہیں آرہا۔
علیمہ خان کا اڈیالہ روڈ داہگل ناکے پر دھرنا ختم کرنے سے قبل ڈاکٹر عظمیٰ خان اور نورین نیازی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہناتھاکہ ہم نے انہیں کہا ہے کہ عمران خان کو الشفا انٹرنیشنل اسپتال لے،جائیں، ان کا طبی ڈیٹا ان کے ڈاکٹرز کے پاس ہے، یہ لوگ بہت جھوٹ بول چکے ہیں، بانی کی مانیٹرنگ نہیں ہو رہی۔ ان کے ساتھ ظلم کر رہے ہیں ۔
علمیہ خان نے کہا کہ بتایا گیا کہ محسن نقوی گارنٹی دے رہے ہیں کہ الشفاء منتقل کریں گے، سرکاری ڈاکٹر نے جو رپورٹ بنائی اس پر میری بہن نے کہا کہ یہ رپورٹ ہی ٹھیک نہیں، جن ڈاکٹرز نے بانی کا معائنہ کیا وہ پریس کانفرنس کیوں نہیں کر رہے، کیوں نہیں بتاتے کہ جو علاج کر رہے وہ ٹھیک ہے، ہمیں سمجھ آ گئی کہ یہ کیا چیز چھپا رہے ہیں۔ عمران خان کو قید تنہائی میں کیوں رکھا گیا۔ ہے، مطالبہ ہے ان کا مکمل معائنہ ذاتی ڈاکٹروں سے فیملی کی موجودگی میں کیا جائے، جب تک بانی اسپتال نہیں پہنچتے اور جب تک ذاتی معالج ہمیں نہیں بتائیں گے ہم کسی کی بات پر یقین نہیں کریں گے۔
ڈاکٹر عظمی نے میڈیاسے گفتگو میں کہا کہ جن پر ہمارا اعتبار ہے جب تک وہ نہیں ہوں گے ہمیں تسلی نہیں ہو گی یہ جو چھپا رہے ہیں اس کے پیچھے کوئی وجہ ہے اگر کوئی بیماری ہے تو اس کو سامنے لے کر آئیں چھپا کیوں رہے ہیں؟ بانی کی میڈیکل رپورٹ میں بیماری کا نام نہیں ہے، علاج تب تک شروع نہیں ہو سکتا جب تک اس کی وجہ کا پتہ نہ ہو۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026