عمران خان کے علاج میں جان بوجھ کر تاخیر کی گئی، علیمہ خان
Web Desk
12 February 2026
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں کے علاج میں جان بوجھ کر تاخیر کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی گزشتہ تین ماہ سے متعلقہ حکام کو آگاہ کر رہے تھے کہ انہیں ایک آنکھ سے دکھائی نہیں دے رہا، تاہم اس حوالے سے کوئی مؤثر اقدام نہیں کیا گیا۔ ان کے بقول بانی پی ٹی آئی نے عبدالغفور انجم کے خلاف فوجداری کارروائی کی بھی ہدایت کی تھی لیکن اس پر پیش رفت نہیں ہوئی۔
علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان کی صحت کے معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اگر عدلیہ آزاد ہوتی تو القادر ٹرسٹ کیس سمیت دیگر مقدمات جلد مقرر ہو جاتے۔
ان کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں عدالت سے وکالت نامے پر دستخط کی اجازت طلب کی گئی لیکن کیسز مقرر نہیں ہو رہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کا علاج شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں کرایا جائے۔
علیمہ خان نے کہا کہ عدالتیں عوام کے ٹیکس سے چلتی ہیں، انہیں عوام کے لیے کھلا ہونا چاہیے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی کی مبینہ منتقلی سے متعلق افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، تاہم ان کے مطابق ایسی کسی ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026