فرانس کے بعد البانیہ میں طلبہ سڑکوں پر، تعلیم اور روزگار کے مسائل پر احتجاج
Web Desk
15 October 2026
فرانس کے بعد اب یورپی ملک البانیہ میں بھی طلبہ اور جوانوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی ہے، جہاں تعلیمی نظام کی زبوں حالی، ڈگریوں کے اخراجات میں اضافے اور روزگار کی عدم دستیابی کے خلاف شدید عوامی احتجاج دیکھنے میں آ رہا ہے۔
دارالحکومت تیرانا میں مظاہرین کی جانب سے سرکاری عمارتوں کی طرف پیش قدمی کے دوران پولیس اور مظاہرین میں شدید جھڑپیں ہوئیں۔ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس نے مشتعل طلبہ پر آنسو گیس کے شیل داغے اور واٹر کیننز کا بے دریغ استعمال کیا، جس کے بعد متعدد طالب علموں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ احتجاج کرنے والے طلبہ کا مطالبہ ہے کہ جامعات میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، اعلیٰ تعلیم کے تعلیمی اخراجات اور فیسوں میں کمی کی جائے اور طلبہ کے لیے مالی معاونت و اسکارلشپ کے بجٹ میں نمایاں اضافہ کیا جائے۔
البانیہ کی نائب وزیراعظم نے حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے مظاہرین سے فوری طور پر پرامن رہنے اور تشدد سے گریز کی اپیل کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ تشدد، سرکاری اداروں پر حملے اور املاک کو نقصان پہنچانا مسائل کا حل نہیں ہے اور حکومت مذاکرات کے ذریعے طلبہ کے خدشات اور مطالبات کا جائزہ لینے کے لیے تیار ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکہ نے تارکینِ وطن کے ورک پرمٹ کی خودکار توسیع کی سہولت ختم کر دی: ڈی ایچ ایس کا نیا قانون
15 October 2026
کراچی میں جکھرانی ہاؤس پر پولیس چھاپہ: رکن اسمبلی اعجاز جکھرانی کا چھوٹے بھائی سے لاتعلقی کا اعلان، اعلیٰ سطح انکوائری کا مطالبہ
15 October 2026
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی توثیق کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا
15 October 2026
جنوبی کوریا: کیمیائی پلانٹ میں بدترین آتشزدگی، 7 ہزار کارکنوں کا انخلا
15 October 2026
اقوام متحدہ نے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے محفوظ رہائشگاہوں کیلئے سرمایہ کاری ناگزیر قرار دیدی
15 October 2026
سعودیہ پر حملوں کے منفی اثرات پوری دنیا پر پڑ سکتے ہیں: آئی ایم ایف نے خبردار کر دیا
15 October 2026
یمن میں بے گھر افراد کی بڑھتی تعداد سے بنیادی مسائل سنگین ہونے لگے: اقوام متحدہ
15 October 2026
یوکرین تنازع کا حل: امریکا اور یورپ کی 4 نکاتی امن تجاویز کیلئے سفارتی کوششیں تیز
15 October 2026