LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک کے مشہور ساحلی علاقے کونی آئی لینڈ میں فائرنگ، 4 بچوں سمیت 8 افراد زخمی اسرائیل کی سفاکیت کم نہ ہوئی، ڈرون حملے میں مزید 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی یورپ میں شدید گرمی کی لہر برقرار، اموات 4 ہزار سے تجاوز کر گئیں اسرائیلی فوج کے سربراہ کا لبنان میں فیصلہ کن کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، باقر قالیباف ٹرمپ نے کہا وٹکوف، جیرڈ کشنر دوبارہ ماسکو آنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان کریملن صدر ٹرمپ انقرہ میں نیٹو ممالک کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وائٹ ہاؤس اوپیک پلس ممالک کا اگست کیلئے تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ امریکی نیوی نے بحیرہ عرب میں لاپتہ اہلکار کی تلاش روک دی گروپ کیپٹن کو شہید کرنے والا ملزم سعد 9 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا: آئی جی اسلام آباد وفاقی وزیر احسن اقبال کا دورہ امریکہ: ہیلتھ کیئر اور معاشی ترقی کے لیے سمندر پار پاکستانیوں کو شراکت داری کی دعوت، ٹیلی میڈیسن ماڈل کی تجویز فلسطینی علاقوں پر قبضہ ختم ہونے تک اسرائیل سے تعلقات بحال نہیں ہو سکتے، مصر یمنی فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپوں میں 65 اموات کی تصدیق شہید رہبراعلیٰ کے خون کا بدلہ ضرور لیں گے، مشیر ایرانی سپریم لیڈر پشاور: چینی باشندوں کی حفاظت کےلئے فول پروف نظام قائم

اکوڑہ خٹک میں سابق افغان مہاجر کیمپ سے 7 کلو وزنی خودکش جیکٹ برآمد

Web Desk

2 July 2026

خیبر پختونخوا کے علاقے اکوڑہ خٹک میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سابق افغان مہاجر کیمپ سے بھاری وزنی خودکش جیکٹ برآمد کر کے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

ڈی ایس پی اکوڑہ خٹک عدنان اعظم کے مطابق، پولیس کو سابق افغان مہاجر کیمپ “شنہ ونہ” کے مقام پر ایک مشکوک بوری کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر مشکوک بوری کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ بوری کی تلاشی کے دوران اس میں سے ایک تیار خودکش جیکٹ برآمد ہوئی، جس کا وزن تقریباً 07 کلو گرام تھا۔ خطرے کے پیشِ نظر فوری طور پر بم ڈسپوزل یونٹ (BDU) کو طلب کیا گیا جنہوں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش جیکٹ کو محفوظ طریقے سے اپنے قبضے میں لے لیا۔ پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ اس سنگین واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس کا عزم ہے کہ اس سازش کے پیچھے چھپے ذمہ داروں کا سراغ لگا کر انہیں جلد از جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔