پی ٹی آئی اور کالعدم ٹی ٹی پی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں: اختیار ولی
Web Desk
3 October 2026
وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر برائے اطلاعات خیبرپختونخوا اختیار ولی خان نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے درمیان گٹھ جوڑ کے واضح شواہد موجود ہیں اور دونوں جماعتیں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ اپنے ایک سخت بیان میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی نے ٹی ٹی پی کو اپنا عسکری ونگ جبکہ ٹی ٹی پی نے پی ٹی آئی کو اپنا سیاسی ونگ بنا رکھا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ساتھ ویڈیو میں نظر آنے والے نوجوان ذاکر اللہ کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، جس کی تصاویر پی ٹی آئی کے متعدد اراکینِ اسمبلی کے ساتھ بھی موجود ہیں۔
اختیار ولی خان نے پی ٹی آئی پر دہشت گرد عناصر کی فنڈنگ، اسپانسرنگ اور سہولت کاری کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد مارچ اور دھرنوں میں خارجی عناصر کی شمولیت کے شواہد ملے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی اور شہادتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ صوبائی حکومت کالعدم تنظیموں کے نمائندے کے طور پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ ‘عشقِ بانی’ کی آڑ میں 9 مئی اور اسلام آباد پر یلغار جیسے انتشاری اقدامات اور دہشت گرد گروہوں کے ساتھ تعلقات پر قوم کے سامنے اپنا موقف واضح کریں۔
متعلقہ عنوانات
ڈیڈ لاک برقرار، حکومت اور اپوزیشن میں جاری مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم
3 October 2026
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آج سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان
3 October 2026
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
3 October 2026
وائٹ سی ایگل راستہ بھٹک کر سندھ آپہنچا، نایاب پرندے کی آنکھیں سی کر پر کاٹ دیے گئے
3 October 2026
حکومت اور پاکستان تحریکِ انصاف کے درمیان مذاکرات ناکام، پی ٹی آئی کا لانگ مارچ جاری رکھنے کا اعلان
3 October 2026
مذاکرات شروع ہونا بڑی کامیابی، سلسلہ ٹوٹنا نہیں چاہیے: فواد چودھری
3 October 2026
ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ سے سبق سیکھ کر شرائط قبول کریں: ایرانی پاسداران انقلاب
3 October 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک ہفتے میں دو بڑی کارروائیاں، 47 کلوگرام مشتبہ منشیات برآمد
3 October 2026