LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بیرئیر ہٹانے کے کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پر فرد جرم عائد خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر مریم نواز سے عمانی وزیر کی ملاقات، ”اپنی چھت، اپنا گھر“ منصوبے میں دلچسپی خیبرپختونخوا میں بڑھتی دہشت گردی کو ہر قیمت پر روکنا ہوگا: وزیراعظم پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ امریکی سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کاروں کی توجہ تیسری سہ ماہی کے مالی نتائج پر مرکوز ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل اور ابہا کے ائیرپورٹ کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے: حوثی ملیشیا دبئی: بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ 2026ء کی نمائش میں پاکستان پویلین کا افتتاح امریکا کا کرس مرفی کو العدید ایئربیس تک رسائی دینے سے انکار آبنائے ہرمز مکمل طور پر ہمارے کنٹرول میں ہے: ایرانی فوج کا پھر دعویٰ فیئر فورڈ ایئربیس سے برطانوی نوجوان گرفتار روس کا ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان روس کا ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنے رواں ماہ ترکیہ کا دورہ کریں گے

پی ٹی آئی انتشار کی سیاست کر رہی، ریاست یرغمال بنانے نہیں دیں گے: اختیار ولی

Web Desk

6 October 2026

وزیرِ اعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر دانیال چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کو کسی صورت یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اختیار ولی نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ملک میں مسلسل انتشار کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے اور پشتون کارڈ استعمال کر کے منفی پراپیگنڈا کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے ہزاروں واقعات پیش آ چکے ہیں، مگر صوبائی حکومت امن و امان کے قیام میں سنجیدہ نہیں، حتیٰ کہ صوبے کی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) شدید ہتھیاروں اور وسائل کی کمی کا شکار ہے۔

دوسری جانب بیرسٹر دانیال چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت مفاہمت کی پالیسی پر کاربند ہے، لیکن پی ٹی آئی نے جان بوجھ کر سیاسی مذاکرات کے عمل کو سبوتاژ کیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں گزشتہ 15 سالوں سے قائم اپنی حکومت کے دوران بدعنوانی کو فروغ دیتی رہی ہے اور اب اپنے شہدا کو نظر انداز کر کے صرف اقتدار کے حصول اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔