سردار عطاء اللہ مینگل کی برسی بھی بلوچستان میں منانے کی اجازت نہیںاختر مینگل
Web Desk
13 September 2026
کراچی: بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس قائد نے اپنی تمام زندگی بلوچ عوام کے حقوق کے لیے وقف کر دی، آج ستم ظریفی یہ ہے کہ ہم ان کی برسی بھی بلوچستان کی سرزمیں پر منانے سے محروم ہیں۔
کراچی پریس کلب میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے کہا کہ ”آج بولنے کے لیے کچھ باقی نہیں بچا لیکن سنانے کے لیے دکھوں اور داستانوں کا ایک طویل دفتر موجود ہے“۔ انہوں نے تاریخی تلخیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ قیامِ پاکستان سے لے کر آج تک بلوچستان میں جتنے لوگ شہید کیے گئے ہیں، اگر ان کے چہروں اور ناموں کے پوسٹرز بنائے جائیں تو کراچی کی طویل شاہراہِ فیصل بھی ان کے لیے کم پڑ جائے گی۔
اختر مینگل نے صوبے میں سیکیورٹی صورتحال اور حالیہ واقعات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں بدترین حادثات اور 16 افراد کی شہادت جیسے المناک واقعات کے باوجود حکمرانوں اور سیکیورٹی اداروں میں سے کسی نے پلٹ کر ان کا حال تک نہیں پوچھا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ریاست بتائے کہ دہشت گرد تنظیموں کے پیچھے اصل میں کون سے عناصر کارفرما ہیں؟
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں کسی قسم کا آئین یا قانون نافذ نہیں بلکہ وہاں صرف اور صرف طاقت اور جبر کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے، باقی ملک میں سب خیریت دکھائی جاتی ہے۔
اپنے خطاب کے اختتام پر بی این پی کے سربراہ نے ریاستی رویے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب بلوچ عوام کو آئینی اور قانونی راستوں سے انصاف نہیں مل رہا، تو اب ملک کے دانشمند بتائیں کہ بلوچستان کے لوگ حقوق کی حاصلات کے لیے کون سا راستہ اختیار کریں؟
متعلقہ عنوانات
اپوزیشن کمیٹی کے ساتھ اچھا معاہدہ تیار ہوا، سہیل آفریدی نے سبوتاژ کر دیا: محسن نقوی
4 October 2026
پاک بھارت سرحد پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ، شہید پاکستانی شہریوں کی نمازِ جنازہ ادا
4 October 2026
وزیراعظم کی محسن نقوی سے ملاقات، خیبرپختونخوا میں امن و امان کیلئے سخت فیصلوں پر غور
4 October 2026
وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اپوزیشن سے مذاکرات پر تبادلہ خیال
4 October 2026
خیبرپختونخوا حکومت تحریری معاہدے پر اتفاق کرکے آخری وقت میں پیچھے ہٹ گئی: محسن نقوی
4 October 2026
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجے ڈرافٹ کا مسودہ جاری کر دیا
4 October 2026
اسلام آباد مفاہمت کی 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی: قالیباف
4 October 2026
پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا آغاز، 5 روڈ منصوبے نجی شعبے کے سپرد
4 October 2026