LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ابوظہبی عدالت کا بائنانس کے 6.5 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم صومالیہ کا اماراتی سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات، ننکانہ صاحب میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

آزاد جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں آج رات سے بارشیں

Web Desk

14 March 2026

اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) نے آزاد جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں آج رات سے بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ موسمیاتی پیش گوئی کے مطابق، آج سے 16 مارچ تک ریاست کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کی بھی توقع ہے۔

ایس ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں کے اس سلسلے کے دوران بالائی علاقوں کی اہم شاہراہوں پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات رونما ہو سکتے ہیں، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ حکام نے مسافروں اور سیاحوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ بارشوں کے دوران بالائی علاقوں کا غیر ضروری سفر کرنے سے اجتناب کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ انتظامیہ کو بھی الرٹ رہنے اور شاہراہوں کی بحالی کے لیے مشینری تیار رکھنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔