کالعدم کمیٹی کی آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے کی سازش ایک بار پھر بے نقاب
Web Desk
26 June 2026
کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے عوامی حقوق کی آڑ میں آزاد جموں و کشمیر میں انتشار پھیلانے کی ایک اور بڑی سازش بے نقاب ہو گئی ہے۔ بغاوت، پرتشدد کارروائیوں اور اسلحے کے کھلے استعمال سے کمیٹی کی اصل حقیقت کھل کر سامنے آنے کے بعد آزاد کشمیر پولیس نے تخریب کاری کے لیے اسلحہ اسمگل کرنے والے عناصر کو دھر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق، ڈڈیال سے راولاکوٹ اسلحہ منتقل کرنے کی کوشش کے دوران ناکے پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم انتشاری کمیٹی کے 2 کارندوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا کہ وہ اس تخریبی نیٹ ورک کے سرغنہ مہران، امان اور ناظم کے کارندے کے طور پر کام کر رہے تھے۔
گرفتار شرپسند نعیم نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ وہ ایکشن کمیٹی کا باقاعدہ رکن ہے اور ماضی میں بھی توڑ پھوڑ اور پرتشدد کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔ اس نے بتایا کہ سرغنہ مہران نے انہیں ڈڈیال سے اسلحہ لانے کا حکم دیا تھا۔ نعیم نے یہ سنسنی خیز انکشاف بھی کیا کہ احتجاج میں شامل افراد کی گاڑیوں کی چابیاں مہران اور ناظم نے زبردستی اپنے پاس رکھ لی ہیں تاکہ کوئی واپس نہ جا سکے، جبکہ میرپور کے ایک لڑکے کو اغوا کے بعد تشدد اور بدفعلی کا نشانہ صرف اس لیے بنایا گیا تاکہ وہ ان کے خلاف کوئی بیان نہ دے سکے۔دوسرے گرفتار شرپسند عاقب نے اعتراف کیا کہ ان کے سرغنہ مہران نے واضح ہدایت دی تھی کہ یہ سارا اسلحہ پولیس اور رینجرز کے خلاف کارروائیوں میں استعمال کیا جائے گا۔ عاقب نے اپنے کیے پر پشیمانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی کسی سرگرمی کا حصہ نہیں بنیں گے اور انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ان شرپسندوں کے بہکاوے میں نہ آئیں۔
متعلقہ عنوانات
ہم اعتراف کرنے پر بلاول بھٹو کے مشکور ہیں: ایم کیو ایم کا چیئرمین پی پی کے بیان پر ردعمل
17 November 2026
کراچی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، ہر پاکستانی کو یہاں ترقی میں حصہ لینے کا حق ہے: فاروق ستار
17 November 2026
پرویز الہٰی سے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
17 November 2026
جامشورو کے گاؤں میں گیسٹرو اور ڈائریا کی وبا پھیل گئی، درجنوں کیسز رپورٹ
17 November 2026
گھریلو ملازمہ فاطمہ ہلاکت کیس، شیری رحمان کا ملزموں کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ
17 November 2026
عطا تارڑ طعنے نہ دیں، ہمت ہے تو کہیں پیپلزپارٹی کی ضرورت نہیں: شرجیل میمن
17 November 2026
میر رضا قتل کیس: جے آئی ٹی سربراہ کی اہل خانہ سے ملاقات، تفتیش میں پیشرفت سے آگاہ کیا
17 November 2026
ادویات کی بارکوڈنگ اور سیریلائزیشن لازمی قرار، ڈریپ کا اہم فیصلہ
17 November 2026