LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی پارٹی کا بل بورڈ: نیویارک کے میئر زہران ممدانی کی تصویر ایران اور حزب اللہ رہنماؤں کے ساتھ لگا دی نیویارک سٹی ہال کے اندر تاریخ میں پہلی بار پاکستان کا یومِ آزادی، پاکستان قنسلیٹ کا خراجِ تحسین ہیمپسٹڈ ٹاؤن شپ میں پاکستانی یومِ آزادی کی رنگا رنگ تقریب، کمیونٹی کی بھرپور شرکت امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے 100 طیارے تباہ ہوئے: فرزانے صادق عمان کیساتھ آبنائے ہرمز میں آمدورفت کے نقشے سے متعلق مفاہمت طے پا گئی: ایران ایران کیساتھ جنگ: امریکی صدر کی مقبولیت کم ترین سطح پر پہنچ گئی امریکی خاندان ٹرمپ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی قیمت ادا کر رہے ہیں: علی اکبر ولایتی ایران کا امریکا سے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے پر جارحانہ مؤقف اپنانے کا فیصلہ امریکا، ایران کے مذاکرات کسی باہمی مفاہمت تک نہیں پہنچ سکے: جیرڈ کشنر ایران نے آبنائے ہرمز میں متحدہ عرب امارات کا آئل ٹینکر روک لیا ایران کی بحری ناکہ بندی کے دوران 64 تجارتی جہازوں کا رُخ موڑ دیا: سینٹ کام عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے پیشکش کا جواب دیدیا: امریکی صدر libya-coast-migrant-boat-tragedy-50-rescued-7-dead-emergency-rescue لیبیا کے ساحل کے قریب امدادی جہاز نے 50 تارکین وطن کو بچا لیا، 7 ہلاک

آزاد کشمیر میں مخصوص نشستوں کی پولنگ کب ہوگئی، شیڈول کا اعلان کردیا گیا

Web Desk

17 August 2026

الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر نے قانون ساز اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں کے انتخاب کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق ان نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو ہو گی۔ مخصوص نشستوں کے لیے امیدوار 20 اگست تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا سکیں گے، جس کے بعد ریٹرننگ آفیسر اسی دن کاغذات کی اسکروٹنی مکمل کر کے اہل امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کریں گے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 21 اگست کو دائر کی جا سکیں گی، جبکہ الیکشن کمیشن 22 اگست کو ان اپیلوں پر سماعت کر کے فیصلے سنائے گا۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 23 اگست کو شائع کی جائے گی، جس کے بعد 24 اگست کو قانون ساز اسمبلی میں پولنگ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔