LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بانی پی ٹی آئی کوئی ڈیل نہیں کرتے، تین سال قید کاٹ لی، بیرسٹر گوہر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے پر تہران پہنچ گئے پنجاب بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی عائد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ایران پر نئی پابندیوں سے قبل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا وزیراعظم کو خط، عمران خان کیلئے طبی سہولیات کا مطالبہ خلا سے زمین کا سحر انگیز منظر، خلاباز نے رقص کرتی سبز روشنیاں شیئر کردیں ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام؛ پروفیسر ڈاکٹر ہما بقائی کی طلبہ کیساتھ نشست محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان پنجاب میں موسمِ گرما کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ایران جنگ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی اڈوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان ثابت ہوئی، برطانوی اخبار پرشین گلف سٹریٹ اتھارٹی کا ایرانی ضوابط توڑنے والے بحری جہازوں کو انتباہ گنی میں لینڈ فل سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد ہلاک جنگ کے دوران انتخابات سے یوکرین تباہ، عوام تقسیم ہو جائے گی: زیلنسکی

آزاد کشمیر میں کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی 5 جولائی کی کال مسترد

Web Desk

5 July 2026

آزاد جموں و کشمیر کے شہریوں نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے 5 جولائی کو دی جانے والی ہڑتال کی کال کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے، جس کے بعد ریاست بھر میں روزمرہ کے معمولاتِ زندگی اور کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔

آزاد کشمیر کے مختلف شہروں سے سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق، تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں، تجارتی مراکز، بازار، سرکاری و نجی دفاتر اور تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے ہیں۔ مقامی شہریوں اور تاجروں کا کہنا ہے کہ ہڑتال کی یہ کال دراصل کالعدم ایکشن کمیٹی کی جانب سے پرتشدد کارروائیوں اور وادی میں انتشار پھیلانے کی ایک اور مذموم کوشش تھی جسے عوام نے یکسر رد کر دیا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسی کسی بھی جھوٹی افواہ پر دھیان نہ دیں اور اپنے کاروباری معاملات کو بلا خوف و خطر جاری رکھیں۔

ریاست کے باشعور شہریوں کا موقف ہے کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کی ماضی کی منفی سرگرمیوں اور ہڑتالوں کے باعث آزاد جموں و کشمیر کو پہلے ہی شدید معاشی اور سماجی نقصان اٹھانا پڑا ہے، اس لیے یہاں کے عوام اب مزید کسی انتشار، بدامنی یا جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کا حصہ بننے کے لیے ہرگز تیار نہیں ہیں۔ عوام نے واضح پیغام دیا ہے کہ وہ گمراہ کن پروپیگنڈے اور تخریب کاری کے بجائے ریاست کے امن، استحکام اور اقتصادی ترقی کے ساتھ کھڑے ہیں۔