نشے کی حالت میں ہونے کی وجہ سے ائیر انڈیا کی پرواز کے پائلٹ کو کینیڈا میں آف لوڈ کردیا گیا
Web Desk
1 January 2026
کینیڈا کے شہر وینکوور میں ایئر انڈیا کی ایک پرواز کے پائلٹ کو نشے کی حالت میں ہونے کے باعث پرواز سے اتار دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 23 دسمبر 2025 کو ایئر انڈیا کی پرواز AI186 کے ساتھ پیش آیا۔ ٹیک آف سے کچھ دیر پہلے ایئرپورٹ عملے کے ایک رکن نے پائلٹ کو مشتبہ حالت میں دیکھا، جس کے بعد حکام کو اطلاع دی گئی۔
کینیڈین حکام نے پائلٹ کے قریب سے شراب کی بو محسوس ہونے پر بریتھ اینالائزر ٹیسٹ کیا، جس میں پائلٹ ناکام رہا۔ اس پر حکام نے پائلٹ کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی۔
ایئر انڈیا کے مطابق حفاظتی اصولوں کے تحت فوری طور پر متبادل پائلٹ کو تعینات کیا گیا، تاہم اس عمل میں وقت لگنے کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہوئی۔
ایئر انڈیا نے بتایا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے تک مذکورہ پائلٹ کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026