انڈونیشیادفاعی صلاحیت بڑھانےکےلیےپاک فضائیہ کے تعاون کا خواہشمند
Web Desk
13 February 2026
انڈونیشیا نے دفاعی صلاحیت میں اضافےکےلیے پاک فضائیہ کےساتھ تعاون میں دلچسپی ظاہرکردی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے انڈونیشیا کا سرکاری دورہ کیا جہاں ان کی صدر پربوو سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پردیرینہ برادرانہ شراکت داری پر زور دیا ۔ صدر پربوو نے پاک فضائیہ کے جدید تربیتی نظام اور دفاعی صلاحیت بڑھانےکےلیے پاک فضائیہ کے ساتھ تعاون میں دلچسپی ظاہرکی۔
آئی ایس پی آر کاکہناہےکہ ائیرچیف نے انڈونیشین وزیردفاع اورعسکری قیادت سے بھی اہم ملاقاتیں کیں۔ ایئرچیف کو تمام مقامات پر باقاعدہ گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔دونوں فضائی افواج نےمشترکہ تربیت اور پیشہ ورانہ تبادلوں پر اتفاق کیا جبکہ ملاقاتوں میں ایرو اسپیس شعبوں میں باہمی اشتراک بڑھانےپرتفصیلی گفتگو ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق انڈونیشین ائیر چیف نے پاک فضائیہ کے جنگی تجربے کو سراہا اور ائیرچیف کو انڈونیشین فضائیہ کا اعلیٰ ترین میڈل آف آنردیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026