LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا اگلا دور آج ہوگا، حتمی فیصلے متوقع جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان آن لائن گیمز کے منفی اثرات، برطانیہ پلٹ نوجوان نے لاہور میں بینک لوٹ لیا سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثیوں کا داغا گیا میزائل سکول سے ٹکرا گیا آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے کے راستے پر گامزن آئل ٹینکر پر میزائل حملہ پاکستان کا غزہ میں عالمی قانون کی پاسداری یقینی بنانے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کا اعادہ اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل اسلام آباد میں کسی کو بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سپیکر پنجاب اسمبلی سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ دوران پرواز کپتان پر حملہ کرنے والا شریک پائلٹ انتہا پسند تھا: امریکی اخبارکا دعویٰ محسن رضائی نے ٹرمپ کے ایران کیخلاف جنگ میں فتح کے دعوؤں کو مسترد کر دیا پاسداران انقلاب کا چابہار بندرگاہ کے قریب مبینہ دہشت گرد سیل تباہ کرنے کا دعویٰ حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں جی سیون ممالک نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کیلئے اتفاق کر لیا: فرانسیسی صدر

ایئر بلیو حادثہ کیس: عدالت کا بڑا فیصلہ، تمام اپیلیں خارج ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

Web Desk

23 December 2025

اسلام آباد میں 2010 کے ایئر بلیو طیارہ حادثے سے متعلق نقصانات کے معاوضے کے سول دعوؤں پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈاکٹر رسول بخش میرجت نے ایئر بلیو کی تمام 8 اپیلیں خارج کرتے ہوئے کمپنی پر فی اپیل ایک لاکھ روپے، مجموعی طور پر 80 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

عدالت نے ایئر بلیو کو مجموعی طور پر 5 ارب 41 کروڑ 78 ہزار روپے متاثرین کو ادا کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے متاثرین کی 8 اور ایئر بلیو کی 8 اپیلوں پر تحریری فیصلے جاری کیے۔

فیصلے کے مطابق متاثرہ سمیرا نوید چوہدری اور دو دیگر کو 143.189 ملین روپے، راشد ذوالفقار اور چار دیگر کو 630.94 ملین روپے، محمد الیاس کو 1101.868 ملین روپے بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔ اسی طرح گوہر رحمان کو 507.348 ملین، جنید الزماں حامد کو 996.048 ملین، محمد جاوید خان کو 857.025 ملین، سلیمہ راجپوت کو 572.666 ملین اور کرنل (ر) شمیم اختر کو 606 ملین روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ ایئر بلیو نے غیر ضروری درخواست بازی کر کے عدالتی وقت ضائع کیا، جس پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ واضح رہے کہ سول جج نے پہلے فیصلوں میں فی کس ایک کروڑ روپے تک معاوضے کی حد مقرر کی تھی، جس کے خلاف متاثرین نے اپیلیں دائر کی تھیں۔ بعد ازاں ہائیکورٹ نے یہ اپیلیں واپس سیشن ججز کے دائرہ اختیار میں بھیج دی تھیں۔