مصنوعی ذہانت نے پہلی بار انسانی انٹرنیٹ ٹریفک کو پیچھے چھوڑ دیا
Web Desk
7 June 2026
کلاؤڈ ہوسٹنگ کمپنی کلاؤڈ فلیئر کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے پہلی بار تاریخ میں انٹرنیٹ پر انسانی ٹریفک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق خودکار نظاموں اور مصنوعی ذہانت کے استعمال میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں مجموعی انٹرنیٹ ٹریفک کا 57 اعشاریہ 4 فیصد حصہ مشینوں پر مشتمل ہو گیا ہے، جبکہ انسانی ٹریفک کم ہو کر 42 اعشاریہ 6 فیصد رہ گئی ہے۔
کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے مطابق یہ تبدیلی توقع سے کہیں زیادہ تیزی سے سامنے آئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ابتدائی اندازہ تھا کہ یہ صورتحال 2027 کے آخر یا 2028 کے آغاز تک ممکن ہوگی، تاہم یہ پیش رفت اس سے پہلے ہی مکمل ہو گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ رجحان ظاہر کرتا ہے کہ مصنوعی ذہانت اور خودکار نظام تیزی سے ڈیجیٹل دنیا پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
3 October 2026
سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثیوں کا داغا گیا میزائل سکول سے ٹکرا گیا
3 October 2026
آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے کے راستے پر گامزن آئل ٹینکر پر میزائل حملہ
3 October 2026
پاکستان کا غزہ میں عالمی قانون کی پاسداری یقینی بنانے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کا اعادہ
3 October 2026
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
3 October 2026
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
3 October 2026
دوران پرواز کپتان پر حملہ کرنے والا شریک پائلٹ انتہا پسند تھا: امریکی اخبارکا دعویٰ
3 October 2026
محسن رضائی نے ٹرمپ کے ایران کیخلاف جنگ میں فتح کے دعوؤں کو مسترد کر دیا
3 October 2026