معاشی استحکام کیلئے امن اور سیاسی استحکام اولین شرط ہے: احسن اقبال
Web Desk
27 September 2026
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دو سالوں میں حکومت کی پالیسیوں کی بدولت پاکستان کی معیشت استحکام کے راستے پر گامزن ہوئی ہے، تاہم معاشی ترقی کی بنیادی شرط ملک میں پائیدار امن اور سیاسی استحکام ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس ملک میں مسلسل سیاسی انتشار، سڑکوں پر گھیراؤ جلاؤ اور عدم استحکام ہو، وہاں کوئی بیرونی سرمایہ کار ایک ڈالر لگانے کو بھی تیار نہیں ہوتا۔
احسن اقبال نے کہا کہ ملک میں دو مختلف طرزِ سیاست کا ٹکراؤ ہے؛ ایک طرف پی ٹی آئی کا نظریہ ہے جو نوجوانوں کو یونیورسٹیوں سے نکال کر سڑکوں پر تشدد اور نفرت کی طرف دھکیل رہا ہے، جبکہ دوسری طرف مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہے جو نوجوانوں کو لیپ ٹاپ، آئی ٹی اور جدید ڈیجیٹل ہنر فراہم کر کے گلوبل مارکیٹ کے لیے تیار کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن ملک میں سیاسی و عسکری عدم استحکام پیدا کرنے کی سازشیں کر رہا ہے اور دارالحکومت کو یرغمال بنانے کی دھمکیاں دینے والے دراصل دشمنوں کے آلہ کار بن رہے ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو عدالتوں اور پارلیمنٹ کا راستہ اختیار کرنے اور منفی سیاست کو خیرباد کہنے کا مشورہ دیا۔
متعلقہ عنوانات
بہاولپور: این اے 168 ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری، 20 امیدوار میدان میں
27 September 2026
حوثیوں کا بچوں کو زبردستی بھرتی کر کے جنگی محاذوں پر بھیجنے کا انکشاف
27 September 2026
اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز کے باہر کشمیری امریکی کمیونٹیز کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ
27 September 2026
ایران نے فضائی پابندیوں کا جواب فوجی کارروائی سے دینے کی خبروں کی تردید کر دی
27 September 2026
مغرب یوکرین تنازع کے پُرامن حل اور مذاکرات کی بحالی میں رکاوٹ ڈال رہا ہے، سرگئی لاوروف
27 September 2026
نسل کشی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا، ترک صدر
27 September 2026
منگھو پیر: روشم خان کے قاتل پکڑے گئے، لواحقین کا 19 روز سے جاری دھرنا ختم
27 September 2026
یوکرین مذاکرات کی بحالی کا فیصلہ روسی مفادات کو سامنے رکھ کر کریں گے، صدر پوتن
27 September 2026