ایران امریکہ جنگ بندی میں پاکستان کا کلیدی کردار، سفارتی محاذ بھی سر کر لیا: احسن اقبال
Web Desk
28 June 2026
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کرانے میں کلیدی کردار ادا کر کے سفارتی محاذ پر ایک بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے، جس سے عالمی معیشت ایک شدید بحران سے بچ گئی ہے۔
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اگر یہ جنگ بندی نہ ہوتی تو دنیا بھر میں شدید معاشی بحران جنم لیتا اور تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے سے دنیا کے 193 ممالک متاثر ہوتے۔ انہوں نے اس کامیابی کا سہرا وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی بہترین سفارتکاری کے سر باندھتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے فیلڈ مارشل کو مکمل اختیار دیا اور بھارت کو بھی مؤثر جواب دیا گیا۔ دورانِ جنگ پاکستان نے فریقین کو اسلام آباد میں اکٹھا کیا اور آج عالمی سطح پر پاکستانی سفارتکاری کا چرچا ہو رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے زور دیا کہ خطے میں امن ہی ترقی کی ضمانت ہے۔ پاکستان نے پہلے دفاعی معرکہ جیتا اور اب سفارتی کامیابی حاصل کی، تاہم اگر اب معاشی محاذ پر کامیابی حاصل نہ کی گئی تو یہ دونوں کامیابیاں ضائع ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے امریکا اور پاکستان کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ماضی کے چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ملک کو دہشت گردی اور توانائی کے بحران کا سامنا رہا، لیکن چار سال کے دوران مؤثر آپریشنز کے ذریعے ریاست کو یرغمال بنانے والے عناصر افغانستان فرار ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف پاکستان کو 2025 تک دنیا کی صفِ اول کی معیشتوں میں شامل کرنا تھا، تاہم 2018 میں آر ٹی ایس (RTS) کے ذریعے انتخابی عمل متاثر ہونے سے ملک کی ترقی کا سفر رک گیا۔
متعلقہ عنوانات
ہم اعتراف کرنے پر بلاول بھٹو کے مشکور ہیں: ایم کیو ایم کا چیئرمین پی پی کے بیان پر ردعمل
17 November 2026
کراچی کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، ہر پاکستانی کو یہاں ترقی میں حصہ لینے کا حق ہے: فاروق ستار
17 November 2026
پرویز الہٰی سے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
17 November 2026
جامشورو کے گاؤں میں گیسٹرو اور ڈائریا کی وبا پھیل گئی، درجنوں کیسز رپورٹ
17 November 2026
گھریلو ملازمہ فاطمہ ہلاکت کیس، شیری رحمان کا ملزموں کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ
17 November 2026
عطا تارڑ طعنے نہ دیں، ہمت ہے تو کہیں پیپلزپارٹی کی ضرورت نہیں: شرجیل میمن
17 November 2026
میر رضا قتل کیس: جے آئی ٹی سربراہ کی اہل خانہ سے ملاقات، تفتیش میں پیشرفت سے آگاہ کیا
17 November 2026
ادویات کی بارکوڈنگ اور سیریلائزیشن لازمی قرار، ڈریپ کا اہم فیصلہ
17 November 2026