ڈیفنس سی کے ایس ایچ او معطل،بازیاب غیر ملکی خواتین نے بیان قلمبند کروا دیئے
Web Desk
2 July 2026
لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں دو غیر ملکی خواتین کے اغوا اور مبینہ زیادتی کے ہولناک واقعے پر پولیس انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او فریاد اشرف کو معطل کر دیا ہے، جبکہ بازیاب کروائی گئی متاثرہ خواتین نے عدالت میں اپنے بیانات بھی قلمبند کروا دیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، غیر ملکی خواتین کے اغوا اور زیادتی کا یہ افسوسناک واقعہ ڈیفنس سی تھانے کی حدود میں پیش آیا تھا۔ پولیس نے غفلت برتنے پر ایس ایچ او ڈیفنس سی کی معطلی کی باقاعدہ رپورٹ درج کر لی ہے۔ دوسری جانب بازیاب کروائی گئی دونوں غیر ملکی خواتین نے مجسٹریٹ کے سامنے دفعہ 164 کے تحت اپنے بیانات قلمبند کروا دیے ہیں۔ متاثرہ خواتین نے اپنے بیان میں انکشاف کیا ہے کہ ملزمان انہیں حبسِ بے جا میں رکھ کر تاوان کا مطالبہ کرتے رہے اور رقم نہ دینے پر سنگین دھمکیاں دیتے رہے۔
ذرائع کے مطابق، اس گھناؤنے واقعے میں ملوث ملزمان میں ایک بااثر سیاسی شخصیت کا قریبی رشتہ دار بھی شامل ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی سخت ہدایات پر کسی بھی قسم کے سیاسی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے میرٹ پر کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، اور مذکورہ سیاسی شخصیت کے قریبی رشتہ دار کو مقدمے میں باقاعدہ نامزد کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پی ایس 30 خیرپور پر ضمنی انتخاب 16 اگست کو ہوگا، شیڈول جاری
2 July 2026
گوجرانوالہ میں 4 سالہ بچی کو گھر والوں نے جادو کے چکر میں زندہ جلاکر مار ڈالا
2 July 2026
ایئر چیف کا دورۂ بیلاروس، پاکستان دفاعی تعاون کے نئے مرحلے میں داخل
2 July 2026
2 July 2026
2027 سارک گیمز کی تیاریوں کے لئے سیکرٹریٹ قائم کرنے کا فیصلہ
2 July 2026
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں61 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ
2 July 2026
ای سی سی نے پاسکو کی مرحلہ وار بندش سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری دے دی
2 July 2026
مون سون بارشوں کے پیش نظر سکولوں کے لیے حفاظتی ہدایات جاری
2 July 2026