LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

وزیراعلیٰ مریم نواز کی کاوشوں سے زرعی انقلاب برپا

Web Desk

29 December 2025

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کے وژن اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی کاوشوں سے پنجاب میں ایک سال کے دوران زرعی شعبے میں نمایاں انقلاب برپا ہو گیا ہے، جس کے تحت کاشتکار پہلی بار مڈل مین اور آڑھتی کے معاشی چنگل سے آزاد ہو گئے ہیں۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 8 لاکھ سے زائد کاشتکاروں نے کسان کارڈ حاصل کیا، جبکہ ایک سال کے دوران کاشتکاروں کو 250 ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کر کے ایک ناقابلِ تردید ریکارڈ قائم کیا گیا۔ کسان کارڈ سکیم سے پنجاب بھر کے چھوٹے کاشتکار براہِ راست مستفید ہو رہے ہیں۔

کاشتکاروں نے آڑھتی کے بجائے کسان کارڈ کے ذریعے کھاد، بیج اور پیسٹی سائیڈ کی خریداری کو ترجیح دی، جس کے باعث پنجاب میں کسان کارڈ سکیم کے لیے سیکڑوں ڈیلرز رجسٹرڈ ہوئے اور زرعی کاروبار میں نمایاں ترقی دیکھنے میں آئی۔ مزید برآں، 20 فیصد کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے ذریعے ڈیزل خریدا، جس سے وہ ادھار اور سود سے محفوظ رہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کا کاشتکار پورے ملک کا محسن ہے اور اس کی محنت کا حق ادا کرنا ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کاشتکار بھائیوں کے لیے تمام وسائل حاضر ہیں، زرعی ترقی کو انتہا تک لے جانا حکومت کا عزم ہے اور پنجاب کے کاشتکار کو خوشحال دیکھنا ان کا خواب ہے