عالمی دباؤ کے بعد اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
Web Desk
10 December 2025
عالمی دباؤ بڑھنے کے بعد اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ اردن کے ساتھ واقع ایلینبی کراسنگ کو غزہ کے لیے انسانی امداد اور تجارتی سامان کی ترسیل کے لیے دوبارہ کھول رہا ہے، یہ کراسنگ 23 ستمبر سے بند تھی تاہم اب اسے آج سے کھولا جا رہا ہے۔
اسرائیلی سکیورٹی حکام کے مطابق بارڈر کھلنے کے بعد ڈرائیورز اور کارگو ٹرکس کی سخت سکریننگ کی جائے گی جبکہ اضافی سکیورٹی اہلکار بھی تعینات کر دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جاسکے۔دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی افواج غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھتی ہیں تو موجودہ جنگ بندی معاہدہ اپنے دوسرے مرحلے میں داخل نہیں ہوسکتا۔حماس نے ثالثی کرنے والے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو معاہدے پر مکمل عمل درآمد کے لیے مجبور کریں۔واضح رہے کہ 10 اکتوبر کے امن معاہدے کے باوجود اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں اب تک 370 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جس کے باعث صورت حال مزید کشیدہ ہو رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایران، امریکا اختلافات برقرار، جنگ بندی میں توسیع اور ابتدائی ڈیل کی امید
17 April 2026
آبنائے ہرمز کی بحالی : پاسدارانِ انقلاب کی جہازوں کے لیے نئی شرائط
17 April 2026
ایران کا آبنائے ہرمزمکمل طورپر کھولنے کا اعلان ، وزیر خارجہ عراقچی کابڑا اعلان
17 April 2026
وزیراعظم اور ترک صدرکی ملاقات، اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے کا عزم
17 April 2026
پاکستان کاشکریہ، وزیراعظم اور فیلڈمارشل زبردست شخصیات ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
17 April 2026
پاکستان کی کوششوں سے خطے میں جنگ بندی ہوگئی، ترک صدر
17 April 2026
امریکی صدرکا آبنائے ہرمز مکمل کھولنے پر ایران کا شکریہ، بحری ناکہ بندی جاری رکھنے کا اعلان
17 April 2026
آبنائے ہرمزکھلنے کے ثمرات، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی
17 April 2026