بھارت نے چناب کے بعد دریائے جہلم اور دریائے نیلم کا پانی بھی روک دیا
Web Desk
19 December 2025
اسلام آباد: بھارت نے دریائے چناب کے بعد دریائے جہلم اور دریائے نیلم کا پانی بھی روک دیا ہے، جس کے باعث دونوں دریاؤں میں پانی کی آمد خطرناک حد تک کم ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دریائے جہلم اور نیلم میں پانی کی آمد کم ہو کر صرف 3 ہزار کیوسک رہ گئی ہے، جبکہ چار روز قبل یہ مقدار 5 ہزار کیوسک سے زائد تھی۔
انڈس واٹر کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دریاؤں کا پانی روکنا سندھ طاس معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ذرائع کے مطابق دریائے چناب اور دریائے جہلم میں پانی کا بہاؤ تاریخ کی کم ترین سطح پر آ چکا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ دریائے چناب میں چار روز قبل پانی کی آمد 10 ہزار کیوسک تھی جو اب کم ہو کر 5 ہزار کیوسک رہ گئی ہے، جبکہ ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کا اخراج صفر ہو چکا ہے۔ انڈس واٹر کمیشن کے مطابق دریائے چناب سے قادرآباد اور خانکی بیراج سے نکلنے والی نہروں کو پانی کی فراہمی ممکن نہیں رہے گی۔
آبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے پانی روکے جانے کی صورت میں پنجاب کی لاکھوں ایکڑ زرعی زمین بنجر ہونے کا خدشہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈس واٹر کمیشن کو بھارت کے اس اقدام کے خلاف عالمی ثالثی عدالت سے فوری رجوع کرنا چاہیے
متعلقہ عنوانات
پاسداران انقلاب کا دو روز میں آبنائے ہرمز میں تیسرے سپر ٹینکر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
13 October 2026
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
13 October 2026
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
13 October 2026
سعودی مفتی اعظم کی حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت
13 October 2026
صدر نے چیف جسٹس آف پاکستان کو بیرون ملک دوروں کی منظوری دیدی
13 October 2026
شرجیل میمن کا پاک فوج کے تربیتی طیارے کو حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
13 October 2026
ملتان میں گندم خوردبرد کیس میں پاسکو کے افسران سمیت 6 ملزمان گرفتار
13 October 2026
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
13 October 2026