افغانستان میں گرفتاری کے قوانین سخت، امیرِ طالبان کا نیا فرمان جاری
Web Desk
5 January 2026
افغانستان میں طالبان کے سپریم لیڈر امیر ہیبت اللہ اخوندزادہ نے گرفتاری اور پراسیکیوشن کے طریقۂ کار سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کر دیا ہے، جس کے تحت شک کی بنیاد پر افراد کو حراست میں رکھنے کی مدت میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق نئے فرمان میں کہا گیا ہے کہ عدالتی اجازت کے بغیر کسی بھی زیرِ حراست شخص کی رہائی ممکن نہیں ہوگی۔ سیکیورٹی اداروں کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی مشتبہ فرد کو زیادہ سے زیادہ 10 دن تک حراست میں رکھ سکیں گے۔
اس سے قبل قانون کے تحت مشتبہ افراد کو 72 گھنٹوں کے اندر عدالت میں پیش کرنا یا رہا کرنا لازم تھا۔ تاہم نئے حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ عدالت کے تحریری حکم کے بغیر رہائی ممکن نہیں ہوگی، چاہے ابتدائی تفتیش میں شواہد ناکافی ہی کیوں نہ ہوں۔
اس اقدام کے نتیجے میں پولیس اور استغاثہ کے وہ اختیارات ختم ہو گئے ہیں، جن کے تحت مخصوص حالات میں مشتبہ افراد کو رہا کیا جا سکتا تھا۔ افغان میڈیا کے مطابق ماضی میں پولیس ناکافی شواہد کی بنیاد پر ملزم کو رہا کر سکتی تھی، جبکہ استغاثہ کو بھی 15 دن کے اندر زیرِ حراست افراد کو چھوڑنے کا اختیار حاصل تھا۔
یہ طریقۂ کار سابق افغان حکومت کے پینل کوڈ کی شق 88 کے تحت نافذ تھا، جس کا مقصد غیر ضروری حراست کو روکنا تھا۔ تاہم طالبان کے زیرِ انتظام وزارتِ انصاف کی ویب سائٹ پر جاری معلومات کے مطابق سابقہ پینل کوڈ مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے اور اس کی جگہ نئے قوانین اور احکامات نافذ کیے جا رہے ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس نئے فرمان سے افغانستان میں قانونی عمل، انسانی حقوق اور شہری آزادیوں سے متعلق خدشات میں اضافہ ہو سکتا ہے، جبکہ طالبان حکام کا مؤقف ہے کہ یہ اقدامات سیکیورٹی بہتر بنانے اور جرائم کی روک تھام کے لیے ناگزیر ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن
22 November 2026
12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی
22 November 2026
ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا
22 November 2026
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس
22 November 2026
نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
22 November 2026