LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یوکرینی صدر زیلنسکی کا روسی آئل ریفائنریوں پر حملے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان ایران جنگ سے یورپی شہریوں کو 100 ارب یورو کا نقصان ہوچکا: سپین امریکا کی ایران کو جوہری معاہدہ نہ کرنے پر تباہ کرنے کیلئے فوجی کارروائی کی دھمکی ایران کی آبنائے ہرمزکھولنے کیلئے 7 روزہ منصوبے کی پھر پیشکش پوپ لیو پھیپھڑوں کے کینسر کی سرجری کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج، ویٹی کن پہنچ گئے یورپ کے مختلف ملکوں میں نوجوانوں کے احتجاج شدت اختیار کرگئے یمنی فوج کے 24 گھنٹے میں حوثیوں کیخلاف 1417 حملے، 800 جنگجو ہلاک اور زخمی مصر کا سعودی عرب کے دفاع کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کا اعلان حماس کی کارکنوں کو مقبوضہ مغربی کنارے یہودی قبضہ گیروں کیخلاف متحرک ہونے کی ہدایت روس کے زیر قبضہ اولیشکی میں شہری بھوک اور ادویات کی شدید قلت کا شکار ہیں: یوکرین چین: بچوں کو سیسہ آلود خوراک دینے کا الزام، نرسری کی مالکن سمیت 5 ارکان کو قید کی سزائیں مولانا کو خیبر پختونخوا میں حصہ نہیں ملے گا: طلال چودھری پیپلزپارٹی کی بھی مولانا فضل الرحمان کے بیانات پر شدید تنقید شمال مشرقی سعودی عرب میں ساحل کے قریب ایک اور آئل ٹینکر پر حملہ سانحہ کارساز کو 19 برس بیت گئے، المناک واقعہ کا دکھ آج بھی تازہ

افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو ،پاکستان کا افغانستان کو دو ٹوک پیغام

Web Desk

7 November 2025

اسلام آباد میں دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے بیانات پر دھیان نہ دیا جائے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان کا مؤقف ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو اور دہشت گردی کے لیے کسی صورت استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔ ثالثوں نے مذاکرات میں پاکستان کے موقف کی حمایت کی ہے۔
طاہر حسین نے مزید کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کسی بھی صورت قبول نہیں، اور پانی پاکستان کی بقا کا مسئلہ ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے دوحہ میں پاکستان کا موقف پیش کیا۔
ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ وزیراعظم پاکستان آذربائیجان کے صدر کی دعوت پر باکو کا دورہ کر رہے ہیں، جہاں دوطرفہ تعلقات اور دیگر امور پر بات چیت کی جائے گی۔