افغان سرزمین سے خوارج کے حملے پر افغان ڈپٹی ہیڈ آف مشن کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان کا سخت ڈی مارش
Web Desk
19 December 2025
پاکستان نے افغان سرزمین سے خوارج کے حملے میں چار پاکستانی فوجیوں کی شہادت کے معاملے پر افغان ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو دفتر خارجہ طلب کر کے باضابطہ ڈی مارش دیا ہے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے اس موقع پر افغان حکام پر واضح کیا کہ افغان طالبان فتنہ الخوارج اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی معاونت کر رہے ہیں، جو خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
بیان میں افغانستان میں دہشت گردوں کو حاصل محفوظ پناہ گاہوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف ہونے والی دہشت گردی پر مکمل تحقیقات اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے افغان طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام دہشت گرد گروہوں کے خلاف فوری اور قابلِ تصدیق اقدامات کیے جائیں۔
بیان میں واضح کیا گیا کہ پاکستان اپنی خود مختاری اور قومی سلامتی کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
حکومت نے عوام پر معاشی دہشت گردی مسلط کر رکھی ہے: حافظ نعیم الرحمان
11 October 2026
خیبر پختونخوا پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں، 18 افسران تبدیل
11 October 2026
سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں، گرفتار نہیں کیا گیا: عطا تارڑ
11 October 2026
ریاض ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 پر میزائل حملہ، آگ بھڑک اٹھی
11 October 2026
کے پی کو مزید تجربہ گاہ بنانا بند کیا جائے، گورنر راج کا نفاذ جمہوری عمل پر ضرب ہے: اسد قیصر
11 October 2026
مچھ میں ٹرک اور وین میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی
11 October 2026
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
11 October 2026
میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران
11 October 2026