LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے لاڑکانہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل شروع پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ

اڈیالہ جیل کے باہر مذاکرات بے نتیجہ، دھرنا بدستور جاری؛ آئندہ ملاقات کی یقین دہانی

Web Desk

6 January 2026

راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے گورکھپور ناکے پر پولیس اور سیاسی رہنماؤں کے درمیان دھرنا ختم کرانے کے لیے مذاکرات کیے گئے، تاہم بات چیت کسی حتمی نتیجے تک نہ پہنچ سکی۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھرنا ختم کرنے کی صورت میں آئندہ منگل کو ملاقات کا اہتمام کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی، جس پر دھرنا شرکاء نے باقاعدہ گارنٹی کا مطالبہ کیا۔ اس دوران محمود اچکزئی نے آخوند زادہ حسین کو مشاورت میں شامل کر لیا۔

ادھر علیمہ خانم اور پولیس کے درمیان ہونے والے ابتدائی مذاکرات ناکام ہو گئے، جس کے بعد علیمہ خان نے دھرنا ختم کرنے سے انکار کرتے ہوئے دوبارہ دھرنے میں شرکت کر لی۔ مذاکراتی ٹیم کی جانب سے علیمہ خان کو قائل کرنے کی کوششیں جاری رہیں، تاہم کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔

علیمہ خان کا دیگر بہنوں اور کارکنان کے ہمراہ دھرنا آٹھ گھنٹے سے زائد عرصے سے جاری ہے، جبکہ دھرنے میں محمود اچکزئی، علامہ راجہ ناصر عباس، سلمان اکرم راجہ، مینا خان آفریدی، جنید اکبر سمیت دیگر رہنما بھی موجود ہیں۔

صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف اینٹی رائٹ فورس اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔