بانی پی ٹی آئی سے منگل کو وکلا کی ملاقات کا دن، 6 نام جیل حکام کو ارسال
Web Desk
28 September 2026
اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (PTI) کے بانی سے وکلا کی قانونی ملاقاتوں کے لیے منگل کا دن مقرر کر دیا گیا ہے، اس سلسلے میں تحریک انصاف کی طرف سے وکلا کی ایک حتمی فہرست جیل حکام کو موصول ہو گئی ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے اویس یونس چودھری ایڈووکیٹ نے وکلا کے چھ ناموں پر مشتمل یہ فہرست باضابطہ طور پر جیل حکام کے حوالے کی ہے۔ اس فہرست میں شامل نمایاں وکلا اور رہنماؤںکے نام شامل ہیں بیرسٹر گوہر علی خان,نیاز اللہ نیازی ایڈووکیٹ,خالد یوسف چودھری ایڈووکیٹ,اویس یونس ایڈووکیٹ,فیصل ملک ایڈووکیٹ ,شمسہ کیانی ایڈووکیٹ
ذرائع کے مطابق، نظر بندی کے باعث بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اس بار ملاقات کے لیے جیل نہیں آئیں گی، تاہم ان کے خاندان کے دیگر قریبی افراد کی جیل آمد متوقع ہے۔ دوسری جانب، بشریٰ بی بی کے فیملی ممبران بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔ جیل حکام کی جانب سے طے شدہ قواعد و ضوابط کے تحت تمام ملاقاتیں کروائی جائیں گی۔
متعلقہ عنوانات
امریکا کا آبنائے ہرمز پر ایران کے مکمل کنٹرول کا دعویٰ مسترد
28 September 2026
پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کے چوتھے جائزے پر مذاکرات جاری
28 September 2026
کابینہ کمیٹی اجلاس: قانون سازی کیلئے وزارتوں کو ترامیم اور سفارشات بھجوانے کی ہدایت
28 September 2026
ایرانی فوج کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ
28 September 2026
امریکی افغانستان جنگ کمیشن کے وفد کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
28 September 2026
ثالث ملکوں کے نمائندوں کے امریکا، ایران سے الگ الگ مذاکرات متوقع
28 September 2026
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
28 September 2026
بانی پی ٹی آئی کا حکم ملا تو دوبارہ وزیراعلیٰ بن سکتا ہوں: علی امین گنڈاپور
28 September 2026