اڈیالہ جیل: رات گئے ایک مرتبہ پھر پولیس کا کریک ڈاٶن، واٹر کینن کا استعمال
Web Desk
16 December 2025
راولپنڈی میں پولیس نے رات گئے ایک بار پھر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے اڈیالہ جیل کے قریب پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہنوں اور پارٹی کارکنان کا دھرنا ختم کروا دیا۔
پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا گیا، جس کے باعث دھرنے میں موجود کارکنان منتشر ہو گئے۔
دھرنے کے مقام پر پی ٹی آئی قیادت سے اظہارِ یکجہتی کے لیے علامہ راجہ ناصر عباس بھی پہنچے تاہم وہ بھی واٹر کینن کی زد میں آ گئے۔
علیمہ خان نے دعویٰ کیا کہ اس مرتبہ مظاہرین پر کیمیکل ملا پانی پھینکا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چاہے جتنا بھی دباؤ یا ظلم کیا جائے، وہ اپنے مؤقف پر قائم رہیں گے اور پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
پولیس کارروائی کے بعد اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ علاقے میں صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں بتائی جا رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
این اے 77 گوجرانوالہ اور پی پی 203 چیچہ وطنی میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز
8 November 2026
برطانیہ کی اپیل کورٹ نے شامی پناہ گزین کے معاملے میں حکومتی قانونی غلطی کی نشاندہی کردی
8 November 2026
آبنائے ہرمز کے قریب 2 آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے: پاسداران انقلاب
8 November 2026
امریکی فوج نے ایران سے آنیوالے بحری جہاز کو حملہ کرکے ناکارہ بنادیا
8 November 2026
خلیج عمان میں کارگو جہاز میں آگ لگنے کے بعد اماراتی نیشنل گارڈز نے عملے کے 22 ارکان کو ریسکیو کر لیا
8 November 2026
غزہ میں بارش سے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ، 70 ہزار سے زائد خیمے زیر آب
8 November 2026
انتونیو گوتریس کا انروا کیلئے مکمل فنڈنگ کا مطالبہ، فلسطینیوں کی خدمات جاری رکھنے پر زور
8 November 2026
معروف شاعر جون ایلیا کی 24ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
8 November 2026