LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سہیل آفریدی سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری کا حکم نامہ جاری برآمدات میں اضافے کیلئے جی ایس پی پلس فریم ورک سے بھرپور استفادہ کیا جائے: اسحاق ڈار بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 6 رفقاء کی فہرست جیل حکام کو جمع روہڑی کے قریب ایل پی جی باؤزر دھماکے میں 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی مصنوعی ذہانت سے سرکاری اخراجات کم کرنے کا منصوبہ، ہزاروں نوکریاں ختم ہوں گی حوثی ملیشیا کا عدن ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملہ روس اور ایران کے درمیان 8 جوہری پاور یونٹس کی تعمیر کے معاہدوں پر دستخط گھریلو تنازع پر بھائی نے فائرنگ کرکے دو بہنوں کو قتل کردیا ایران کا مستقبل سپریم لیڈر کی ہدایات کے مطابق ہوگا، صدر مسعود پزشکیان انٹربینک میں روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر مزید سستا ہوگیا ماسکو میں تیسرے روس افریقہ سربراہی اجلاس کا آغاز، پوتن کا کثیر قطبی عالمی نظام پر زور سیاسی جماعتیں عوامی ریلیف اور عملی اقدامات پر توجہ دیں: شرجیل میمن پولٹری سیکٹر میں اینٹی بائیوٹکس کے استعمال میں کمی کیلئے پاکستان اور ڈنمارک کے ادارے میں معاہدہ چار ملکی اجلاس خطے میں امن و سلامتی کے لیے اہم موقع ہے، عباس عراقچی وزیراعظم آزاد کشمیر کا وادی سیماری میں ایکو ٹورازم منصوبے کا دورہ، حکومتی سرپرستی کا اعلان

نتھیا گلی کی سیر کو جانیوالی اداکارہ جگن کاظم کس بات پر برہم ہوئیں؟ ویڈیو وائرل

Web Desk

1 July 2026

پاکستان کی معروف اداکارہ اور ٹی وی ہوسٹ جگن کاظم ایبٹ آباد کے مشہور و خوبصورت سیاحتی مقام نتھیا گلی کی سیر کے دوران جگہ جگہ کچرا اور گندگی دیکھ کر سیاحوں اور مقامی انتظامیہ پر شدید برہم ہو گئیں۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ نتھیا گلی کے دلفریب مناظر کے درمیان پھیلی گندگی کی نشان دہی کرتے ہوئے اپنے غصے کا اظہار کر رہی ہیں۔ ویڈیو میں جگن کاظم کا کہنا تھا کہ میں اتنی خوبصورت جگہ نتھیا گلی آئی ہوں، لیکن یہاں کا حال دیکھ کر افسوس ہو رہا ہے۔ آپ جس جگہ بھی جائیں، وہاں کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ لوگوں نے جگہ جگہ پلاسٹک کے بیگز اور ریپرز پھینکے ہوئے ہیں، کیا وہ اسے اٹھا کر کسی کوڑے دان (Dustbin) میں نہیں پھینک سکتے تھے؟ اداکارہ نے ملکی حالات کا رونا رونے والے شہریوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ یہ شکایت کرتے نظر آتے ہیں کہ ‘ملک کا کیا ہوگا؟’، ‘ملک کے حالات کیسے ٹھیک ہوں گے؟’۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہم خود صفائی کا خیال نہیں رکھتے اور پھر موسمیاتی تبدیلیوں (Climate Change) کا رونا روتے ہیں۔

جگن کاظم نے ماحول پر بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ دنیا بھر میں جو موسمی سختیاں اور خراب حالات دیکھنے کو مل رہے ہیں، اس کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اتنی خوبصورت دنیا اور فطرت سے نوازا ہے لیکن ہم اس کا خیال بالکل نہیں رکھ رہے۔ جب ہم خود ماحول کو گندا کریں گے اور موسمی حالات خراب ہوں گے، تو یہ کسی اور کی نہیں بلکہ خالصتاً ہماری اپنی غلطی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کے اس بیانیے کو خوب سراہا جا رہا ہے اور لوگ سیاحتی مقامات پر صفائی برقرار رکھنے کے لیے سخت قوانین اور جرمانوں کا مطالبہ کر رہے ہیں۔