درفشاں سلیم کی تصاویر نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی
Web Desk
27 June 2026
شوبز انڈسٹری کی ہر دلعزیز اور معروف اداکارہ درفشاں سلیم کی نئی تصاویر اور ویڈیو نے سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی ہے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ درفشاں سلیم نے اپنی چند دلکش تصاویر شیئر کیں، جن میں انہیں گرمیوں کی مناسبت سے لان کا خوبصورت سوٹ زیب تن کیے خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ تصاویر کے ساتھ انہوں نے ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں وہ شیشے کے سامنے کھڑی مسکرا رہی ہیں۔ نیلے رنگ کے روایتی لباس میں درفشاں سلیم انتہائی خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔ اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ‘ایزی بریزی سمر فٹس لائیو ناؤ’ (گرمیوں کے پرسکون اور ہلکے پھلکے لباس اب دستیاب ہیں)۔ اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ان تصاویر کو اب تک ہزاروں مداح دیکھ چکے ہیں اور کمنٹس سیکشن میں ان کی خوبصورتی اور سادگی کی کھل کر تعریف کر رہے ہیں۔ صرف مداح ہی نہیں، بلکہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ساتھی فنکارہ نوشین شاہ نے بھی کمنٹ کر کے درفشاں کے اس انداز کو سراہا ہے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہنے والی درفشاں سلیم کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 8.3 ملین (83 لاکھ) سے تجاوز کر چکی ہے، جہاں وہ اکثر اپنے نئے پراجیکٹس اور نجی مصروفیات سے متعلق مداحوں کو باخبر رکھتی ہیں۔ انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبولِ عام ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ سے بے پناہ شہرت حاصل کی، جبکہ اس سے قبل وہ ڈرامہ سیریل ’پردیس‘ میں بھی اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
آزاد کشمیر انتخابات: ملتان میں دوسرے مرحلے کی پولنگ کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل، کانٹے دار مقابلے کا امکان
1 August 2026
شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
1 August 2026
ہر گھرغریب، معیشت بدترین بحران کا شکار ہے: شاہد خاقان عباسی حکومت پر برس پڑے
1 August 2026
عرفان صادق تارڑ پراسکیوٹر جنرل پنجاب تعینات
1 August 2026
افواجِ پاکستان اور پیپلز لبریشن آرمی حقیقی شراکت دار، امن و استحکام کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
1 August 2026
امن منصوبے پر مثبت پیش رفت: 1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے: دفتر خارجہ
1 August 2026
سندھ میں نئے صوبے کی ضرورت نہیں، یہ پنجاب کی عوام کا مطالبہ ہے، سعید غنی
1 August 2026
پنجاب میں ماتحت عدلیہ کے ججز پر مونیٹائزیشن پالیسی نافذ
1 August 2026