ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 7 خوارج ہلاک، نائیک شہید
Web Desk
15 December 2025
خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 7 خوارج مارے گئے۔ کارروائی کے دوران نائیک یاسر خان شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فائرنگ کے تبادلے میں 7 خوارج ہلاک ہو گئے۔ جبکہ کارروائی کے دوران نائیک یاسر خان نے شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔ شہید نائیک یاسر خان کا تعلق ضلع مردان سے تھا۔مارے جانے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ خوارج متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔ اور عزمِ استحکام کے تحت سیکیورٹی فورسز کی انسداد دہشت گردی مہم تیز کر دی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
صنعتکار سیاستدانوں پر سیاست چھوڑیں اور صنعتی ترقی پر توجہ دیں: مراد علی شاہ
30 September 2026
میرے پاس عراق میں رہنے کا آپشن تھا لیکن بہتر وزیراعظم چھوڑ کر جا رہے ہیں:ٹرمپ
30 September 2026
سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کرنے والے فلائی دبئی طیارے کے مسافر تل ابیب پہنچ گئے
30 September 2026
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
30 September 2026
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
30 September 2026
گورنر راج یا ایمرجنسی، فیصلہ صدر اور وزیراعظم کا ہوگا: اعظم نذیر تارڑ
30 September 2026
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج، وزیراعظم سے سپیکر قومی اسمبلی کی اہم ملاقات
30 September 2026
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
30 September 2026