LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
حج 2027 کی درخواستوں کی وصولی 18 اگست سے شروع ہوگی، وزارت مذہبی امور نیویارک کے میئر زہران ممدانی کی اہلیہ کے دورۂ شام و لبنان اور سیکیورٹی تنازع پر ’غلط فہمی‘ کی وضاحت 14 اگست کو احتجاج کرنے والے ہم میں سے نہیں: اختیار ولی پی ٹی آئی پر برس پڑے امریکا اور پاکستان کےدرمیان دوطرفہ تجارت 8 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی: نیٹلی بیکر سندھ میں نئے صوبے بنانے کا مقدمہ سب سے زیادہ مضبوط ہے: ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں: ہسپانوی سفیر وزیراعلیٰ مریم نواز سے اٹک کے ارکان اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل حکومت نے روکا تو تحريک گھیراؤ میں بدل جائے گی، حافظ نعیم الرحمان امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام کیرولائن لیوٹ نے استعفیٰ صدر ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے پر دیا: ایرانی سفارتخانہ ٹرمپ نے اسلام آباد مفاہمت کے ذریعے ایران کو تسلیم کر لیا: باقر قالیباف ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی امریکی سینٹ کام کمانڈر بریڈ کوپر کا 10 روزہ مشرق وسطیٰ کا دورہ مکمل استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 29 برس بیت گئے

ایبٹ آباد میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 14 بچوں سمیت 20 افراد زخمی

Web Desk

10 July 2026

ایبٹ آباد کے علاقے دھمتوڑ بائی پاس پر تیز رفتاری کے باعث ایک سوزوکی وین خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں ہریپور سے تعلق رکھنے والے 14 کمسن بچوں سمیت 20 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے تمام بچوں کی عمریں 12 سال سے کم ہیں، جبکہ زخمیوں میں 6 مرد بھی شامل ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کی تین ایمبولینسیں تربیت یافتہ عملے کے ساتھ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں۔

ریسکیو ٹیموں نے تمام زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی اسپتال منتقل کیا۔ تاہم، طبی معائنے کے دوران بچوں کی حالت تشویشناک پائے جانے پر انہیں فوری طور پر ایوب میڈیکل کمپلیکس (AMC) منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمی بچوں کو فوری طور پر آپریشن تھیٹر شفٹ کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز اور طبی عملہ ان کی جانیں بچانے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔