نسلہ ٹاور کیس کے فیصلے کے بعد چیئرمین آباد کا بڑا مطالبہ
Web Desk
10 July 2026
ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے سابق چیئرمین حسن بخشی نے نسلہ ٹاور کیس میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کو بلا تاخیر مکمل معاوضہ ادا کیا جائے، کیونکہ گزشتہ 8 برسوں کے دوران انہیں شدید مالی اور ذہنی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
حسن بخشی کا کہنا تھا کہ اگرچہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی خوش آئند ہے، تاہم انصاف میں 8 سال کی طویل تاخیر نے متاثرہ خاندانوں کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا، یہاں تک کہ بعض متاثرین معاوضے کے انتظار میں ہی انتقال کر گئے۔ انہوں نے سابق چیف جسٹس گلزار احمد کے دور میں کیس کی سماعت کے طریقہ کار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مقدمے میں معمول کے عدالتی مراحل پر عمل نہیں کیا گیا اور اسے نچلی عدالتوں کے بجائے براہِ راست ازخود نوٹس کے تحت سپریم کورٹ میں سن کر فوری عملدرآمد کرا دیا گیا، جس سے نظرثانی کا حق متاثر ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی آبادی اب 3 کروڑ کے قریب پہنچ چکی ہے، اس لیے موجودہ شہری ضروریات کو مدنظر رکھ کر فیصلے کیے جائیں۔ حسن بخشی نے تجویز دی کہ نسلہ ٹاور کی اراضی فروخت کر کے حاصل ہونے والی رقم متاثرہ مالکان کو دی جائے اور وفاقی و سندھ حکومتیں بھی اس عمل میں مالی تعاون کریں۔
متعلقہ عنوانات
عمران خان کو شفا انٹرنیشنل منتقل کرنے کی تیاری، بہن ڈاکٹر عظمیٰ اور ذاتی معالج کی نگرانی میں طبی معائنہ مکمل
20 August 2026
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
20 August 2026
اسحاق ڈار سے برازیلی وزیر خارجہ کا رابطہ، عالمی امن پر تبادلہ خیال
20 August 2026
فضل الرحمان کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات، متحدہ اپوزیشن کے قیام کا اعلان
20 August 2026
شہباز شریف نے پنشنرز کیلئے ’پروف آف لائف‘ کے جدید نظام کا افتتاح کر دیا
20 August 2026
پیپلزپارٹی کے وفد کی سپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات, قانون سازی پر تبادلہ خیال
20 August 2026
وزیراعظم سے شامی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
20 August 2026
نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 منظور
20 August 2026