ہیوسٹن میں فائرنگ ، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے نوجوان بھتیجا جاں بحق
Web Desk
5 April 2026
ہیوسٹن: امریکا کے شہر ہیوسٹن میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے نوجوان بھتیجے عماد صدیقی جاں بحق ہو گئے، جس سے پاکستانی برادری میں غم و افسوس کی فضا قائم ہو گئی ہے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ آلٹن کے علاقے میں پیش آیا جہاں کار چھیننے کی کوشش کے دوران ملزمان نے فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ حملہ آور ایک کرسلر گاڑی میں سوار تھے۔
حکام نے بتایا کہ قریبی نگرانی نظام کی مدد سے مشتبہ افراد کی شناخت کر لی گئی ہے اور پاساڈینا پولیس ان کی گرفتاری کے لیے متحرک ہے۔
مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر مسجد صابرین میں ادا کی جائے گی، جہاں عزیز و اقارب اور کمیونٹی کے افراد کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی امریکا میں قید ہیں، جبکہ اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی، جنید اکبر اور عبدالغنی آفریدی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع
17 July 2026
مالی سال 26ء میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا؛ اسٹیٹ بینک نے نئے اعداد و شمار جاری
17 July 2026
اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام: 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا اعلان
17 July 2026
عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا خدشہ
17 July 2026
جے ڈی وینس نے کشنر اور وٹکوف پر مالی فائدہ اٹھانے کے الزامات مسترد کر دیے
17 July 2026
پاکستانی سفارتخانہ واشنگٹن میں مینگو فیسٹیول: امریکی و پاکستانی کمیونٹی کی شرکت
17 July 2026
ویتنامی لڑکی نے ملک بھر میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کی نئی لہر پیدا کر دی
17 July 2026
افغان سرحدی راستوں سے ہمسایہ ممالک میں منشیات سمگلنگ، تاجک ایجنسی کی رپورٹ جاری
17 July 2026